Home / Buffalo & Cows / سردی آگئ ہے اور چند چیزیں عرض کرنا چاہوں گا تاکہ آپ کا نقصان نہ ہو

سردی آگئ ہے اور چند چیزیں عرض کرنا چاہوں گا تاکہ آپ کا نقصان نہ ہو

اسلام و علیکم پیارے دوست

 سردی میں چرائی پر اس وقت بھیجیں جب چرائی کی جگہ پر نمی کا تناسب 10 سے 15فیصد رہے

 اگر صبح پردہ اٹھانا ہو تو کچھ آہستہ آہستہ اٹھائیں تاکہ سردی سے کوئی نقصان نہ ہو سکے

 اگر کمرہ یا شیڈ مکمل بند ہے تو جان لیں 99 فیصد نقصان کا یقین رکھیں اس ہونے والے نقصان بتاتا ہوں

 ونڈہ صحیح ہضم نہیں ہوگا 

  جگر متاثر ہوگا

  پیشاب سے امونیا گیس پیدا ہوگی جس سے آنکھوں کو نقصان ہوگا

۔ کمرے یا شیڈ میں کسی صورت وینٹیلیشن بند ہو کسی نہ کسی جگہ سے لازمی ہوا کے لیے جگہ ہو

  فرش گیلا ہونے سے کمزور جانور فالج ہونے کا اندیشہ ہے

 حاملہ جانور کی خوراک بھتر کرنی ہوگی تاکہ بچہ نا ضائع نہ ہو سکے  

 صبح سویرے جانور پانی پینے کے عادی ہوں تو رات کا رکھا پانی ہرگز نہیں دینا

 ونڈہ دینے کا وقت متبادل کرنا ہوگا تاکہ جانور سردی میں متاثر ہوۓ بغیر جلد ونڈہ کھا کر شیڈ میں چلاجاۓ

      رات کے وقت ہرگز بند کمرے یا شیڈ میں پانی نہ رکھیں اکثر سردیوں میں اپھارہ ہو جاتا ہے اس وجہ سے احتیاط بہتر ہے

بچہ پارٹی کو گرم جگ اور کھلی جگہ مہیا کریں تاکہ بچے کسی بھی حادثے سے محفوظ رہیں  

 بچوں کو مطلوبہ دودھ مہیا کریں تاکہ موشن نا لگیں اگر کسی بھی وجہ نزلہ, کھانسی, موشن, بخار ہو تو ایک دوائی لازمی فارم پررکھیں

بولس فلمی کوئین اور کولسٹین Flumiquine +colistin

. فارم کی صفائی پر کسی وجہ سے غفلت نہ برتیں

  کسی صورت ویکسین میں غفلت یا سستی نہ ہو

 کسی بھی بیماری کی صورت میں فورن علاج کریں

 ۔ جانور خصی کروانے ہوں تو نہ کروائیں

  ونڈہ اور چارہ رکھنے کی جگہ مکمل پیک کریں تاکہ نمی نہ لگے اور ٹاکسن پیدا نہ ہو اور جانور اس وجہ سے متاثر نہ ہو

۔ کھرلیوں اور ہوضیوں کی صفائی لازمی کریں تاکہ کائ نہ بنےاور چارے کے جمنے سے (ای کو لائی)  E.coli نہ بنے

  جانوروں کو عصر تک چرائی سے واپس لائیں

    جانورں کو اگر ڈیورمنگ کرنا ہو تو سخت سردی میں موشن والی دوائی سے گریز کریں اور کمزور جانور کو بھی موشن والی دوائی نہ دیں

 جانور کی کاردگی پر نظر رکھیں کارکردگی متاثر پر تمام معاملات چیک کریں کیا غفلت ہورہی ہے

 ویکسن معیاری استعمال کریں کیونکہ آپ کا جانور زیادہ قیمتی ہے.

About admin

Check Also

جانور کی ڈلیوری میں آسانی کیلیے بہت ہی آسان نسخہ

جانور کی ڈلیوری میں آسانی کیلیے بہت ہی آسان نسخہ جانور کی ڈلیوری جانور کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *