Home / pakistan News / مریم نواز احتساب عدالت کے جج کی مبینہ ویڈیو سامنے

مریم نواز احتساب عدالت کے جج کی مبینہ ویڈیو سامنے

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی مشترکہ پریس کانفرنس میں مریم نواز احتساب عدالت کے جج کی خفیہ کیمرے سے بنی مبینہ ویڈیو سامنے لے آئیں، ان کا کہنا ہے کہ غیبی مدد سے شواہد ملے ہیں۔
مسلم لیگ ن کےرہنماشہبازشریف اورمریم نواز نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ٹھوس اور بھرپور شواہد ملے ہیں۔ انہوں نے احتساب عدالت کے جج کی ایک مبینہ ویڈیو پریس کانفرنس میں چلائی ، جس کے بارے میں مریم نواز کا دعویٰ ہے کہ وہ نواز شریف کے ایک چاہنے والے نے بنائی ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی وزیراعظم کی بیٹی کوبھی عدالت اورپھرجیل جاناپڑا،یہ نہیں کہ ہم ثبوت پیش نہیں کرسکے،ہم نےثبوت پیش کیےمگرمانےنہیں گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نےہرچیزکاثبوت پیش کیالیکن انہیں تسلیم نہیں کیاگیا۔
مریم نواز کی جانب سے جاری کردہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو میں کہا جارہا ہے کہ نوازشریف کےساتھ زیادتی اورناانصافی ہوئی۔ یہ مبینہ ویڈیو جج ارشد ملک اور ناصر بٹ نامی شخص کی ہے۔
مریم نواز نے کہا ہے کہ جج احتساب عدالت کہتےہیں الزامات کےثبوت ہیں نہ شواہد،ناصربٹ کی جج احتساب عدالت ارشدملک سےپرانی جان پہنچان ہے۔جج ارشدملک نےناصربٹ نےکہافیصلےکےبعدمیراضمیرملامت کرتاہے۔جج ارشدملک نےکہا میں چاہتاہوں حقیقت نوازشریف کےوکلاتک پہنچے۔
مریم نواز کے مطابق جج ارشدملک نےناصربٹ کوکہاآپ میرےسےکہیں باہرملیں،ناصربٹ نےکہاجب ملنےجارہاتھاتوجج ارشدملک کاراستےمیں فون آیا،ناصربٹ کےمطابق جج ارشدملک نےکہا آپ میرےگھرآجائیں۔ناصربٹ نےجج ارشدملک سےپوچھاآپ کاگھرکہاں ہےمجھےمعلوم نہیں،ناصربٹ کےمطابق جج ارشدملک نےگھرکاپتہ سمجھااوران سےملنےچلاگیا۔
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے مطابق ملاقات میں جج ارشدملک نےناصربٹ کوکہا کہ ثبوتوں میں فیملی بزنس کےثبوت ہی نہیں ہیں، جج ارشدملک کہتےہیں کہ ٹیکس ریٹرن،ایف بی آرفارم کاثبوت نہیں دیاگیا۔جج صاحب کہتےہیں نیب کاکوئی بھی افسرثبوت جمع کرنےگیاہی نہیں ہے،جج صاحب کہتےہیں ایف بی آرکافارم اٹھاکرمکمل کیس بنادیاگیا، حسین نوازکاپاکستان میں کوئی بزنس نہیں ہے۔
خوف انسان کو چین سے حکومت نہیں کرنے دیتا:مریم نواز
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ خوف انسان کو چین سے حکومت نہیں کرنے دیتا ۔انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ    خوف انسان کو  چین سے حکومت کرنے دیتا ہے نہ  چین سے جینے  دیتا ہے ،ساتھ ہی انہوں نے بے چارے کا لفظ بھی استعمال کیا ہے۔ 

About admin

Check Also

نواز شریف کو تو قید کر سکتے ہو لیکن ان کے نظریے کو نہیں,نائب صدر مسلم لیگ(ن) مریم نواز

نائب صدر مسلم لیگ(ن) مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کو تو قید …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *