Home / Buffalo & Cows / پلورونمونیا بھیڑ بکریوں کی انتہائی متعدی اور جان لیوا مرض کیسے بچاو کریں گے

پلورونمونیا بھیڑ بکریوں کی انتہائی متعدی اور جان لیوا مرض کیسے بچاو کریں گے

پلورو نمونیا/سی سی پی پی
پلورونمونیا بھیڑ بکریوں کی انتہائی متعدی اور جان لیوا مرض ہے. آجکل اس کا اٹیک پورے پنجاب تک پھیلا ہوا ہے. اس سے متاثرہ ریوڑ اور جانور جہاں سی سی پی پی کا شکار ہیں وہیں پر پی پی آر بھی فارمرز کیلئیے شدید پریشانی کا باعث ہے. اور کچھ جگہوں پر دونوں بیماریاں اکٹھی دیکھی گئی ہیں جس سے اس کے علاج میں مزید مشکل پیش آتی ہے


.
وجہ:
اس کا باعث  دو قسم کا مائیکو پلازمہ ہے
جو کہ پھیپھڑوں اور سینے کے خانے کی انفیکشن کا باعث بنتا ہے.
پھیپھڑوں پر سوجن اور سینے کے خانے میں پانی بھر جاتا ہے. ناک سے مواد بہتا ہے. سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے. پھیپھڑوں پر سویلنگ کی وجہ سے ان کیآکسیجن جزب کرنے کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے اور اس سے جانور آکسیجن کی کمی سے موت کا شکار ہو جاتا ہے.
شرح اموات 100فیصد تک پہنچ جاتی ہے.
اس کا پھیلاو جانور کے جانور کے ساتھ ملنےسے ہوتاہے.
علامات.
بخار
نزلہ زکام
سانس میں دشواری
بھوک کی کمی
کھانسی
لاغر پن
ناک سے گاڑھے مواد کا اخراج
علاج
اگربیماری کو ابتدائی اسٹیج پر ہی شناخت کر لیا جائے تو اسکا علاج ممکن ہے
بخار اوردردکی علامات کیلئیے
کیٹو پروفن گروپ کا کوئی سا اچھا انجکشن
امیونٹی کیلئے وٹامن ای سلینیئم کا انجکشن
اور اینٹی بایوٹک میں ڈائی ہائیڈرو اسٹریپٹو مائیسین گروپ کا کوئی سا انجکشن یا
ٹائیلو اور جینٹا مائیسین گروپ کا کمبینیشن استعما کیا جا سکتا ہے
بچاؤ
سی سی پی پی سے بچاو ویکسین سے ممکن ہے. بر وقت ویکسین لگوا کر اپنے جانوروں کو اس سے محفوظ رکھیں.

About admin

Check Also

جدید ڈیری فارمز کی ناکامی کی وجوہات

جدید ڈیری فارمز کی ناکامی کی وجوہات پچھلے3-5 سالوں سے ڈیری کو بزنس کے طور پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *