Home / pakistan News / مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود کو امریکا جانے سے روک دیا

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود کو امریکا جانے سے روک دیا

ایف آئی اے امیگریشن نے لیگی رہنما رانا مشہود کو امریکا جانے سے روک دیا۔تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما  رانا مشہود کو رات 2 بجے امریکا جانے والی پرواز سے آف لوڈ کیا گیا۔  ایف آئی اے کے مطابق لیگی رہنما رانا مشہود کو ان کا نام بلیک لسٹ میں شامل ہونے کی وجہ سے روکا گیا، ایف آئی اے نے نیب کو رانا مشہود کی ملک سے فرار ہونے کی کوشش کے بارے مطلع کر دیا تھا۔

 نیب لاہور کیجانب سے سابق صوبائی وزیر کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی درخواست وزارت داخلہ کو دی جا چکی ہے۔
آج صبح سابق صوبائی وزیر رانا مشہود امریکہ جانے کے لیے لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تو امیگریشن حکام نے انہیں روک لیا تھا ، رانا مشہود کا نام بلیک لسٹ میں ہونے کی وجہ سے امریکہ جانے والی پرواز 621 قطر ایئر ویز سے آف لوڈ کیا گیا۔


ذرائع کا کہنا تھا ایف آئی اے امیگریشن نے نیب کو رات دو بجے ہی رانا مشہود کی ملک سے فرار ہونے کی ناکام کوشش کے بارے میں مطلع کر دیا تھا لیکن بار بار رابطہ کر نے کے باوجود نیب کا کوئی بھی افسر رانا مشہود کو لینے ایئرپورٹ نہیں آیا۔ جس پر امیگریشن حکام نے انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی۔
ذرائع کے مطابق نیب رانا مشہود کے خلاف پنجاب یوتھ فیسٹیول میں کروڑوں روپے کے کرپشن اسیکنڈل کی تحقیقات کر رہا ہے اور رانا مشہود اس سلسلے میں نیب میں پیش بھی ہوچکے ہیں اور نیب کی ہی درخواست پر وزارت داخلہ نے ان کا نام بلیک لسٹ میں شامل کیا۔

نیب رانا مشہود کے خلاف پنجاب یوتھ فیسٹیول میں کروڑوں روپے کے کرپشن اسیکنڈل کی تحقیقات کر رہا ہے اور رانا مشہود اس سلسلے میں نیب میں پیش بھی ہوچکے ہیں اور نیب کی ہی درخواست پر وزارت داخلہ نے ان کا نام بلیک لسٹ میں شامل کیا۔

دوسری جانب بیرون ملک روکے جانے پر رانا مشہود نے کہا لاہور ائیرپورٹ پہنچا تو عملے نے جانے سے روکا ، کہا گیانیب کی جانب سے نام بلیک لسٹ کیاگیا ہے، مسلسل پوچھنے پرعملہ لاعلمی کا اظہار کرتا رہا۔
رانا مشہود کا کہنا تھا نیب سے رابطے اور کیس دریافت کرنے میں پروازروانہ ہوگئی، نیب حکام نے ایف آئی اے کو آگاہ کیا کہ میں انہیں مطلوب نہیں، نیب نےواضح کیا رانامشہود کلیئر ہیں جانے دیا

About admin

Check Also

نواز شریف کو تو قید کر سکتے ہو لیکن ان کے نظریے کو نہیں,نائب صدر مسلم لیگ(ن) مریم نواز

نائب صدر مسلم لیگ(ن) مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کو تو قید …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *