Home / pakistan News / آصف علی زرداری کی گرفتار,اور کل یوم سیاہ منانےکا اعلان

آصف علی زرداری کی گرفتار,اور کل یوم سیاہ منانےکا اعلان

پیپلز پارٹی سندھ نے آصف زرداری کی گرفتاری پر کل یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا ہے، سینئررہنماء پیپلزپارٹی سندھ نثار کھوڑو نے کہا کہ کل 11 جون کو سندھ بھر میں احتجاج کیا جائے گا، احتجاج مکمل طور پر پرامن ہوگا، متنازع عدالتی فیصلوں کے ذریعے پیپلزپارٹی کو جھکایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے آصف زرداری اورفریال تالپور کی ضمانت مسترد ہونے پر کل یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا اور کہا کہ کل 11 جون کو سندھ بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔
نثار کھوڑو نے کہا کہ متنازع فیصلوں کے باوجود عدالتوں میں ہی بے گناہی ثابت کرنے پر یقین رکھتے ہیں، متنازع عدالتی فیصلوں کے ذریعے پیپلزپارٹی کو جھکایا نہیں جاسکتا ہے۔

ppp-asif ali zardari-2019
واضح رہے کہ کچھ دیر قبل نیب ٹیم نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کو گرفتار کرلیا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے آصف زرداری کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔
سابق صدر آصف علی زرداری کو کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا اور ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔
خیال رہے نیب نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں آصف رزداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے تھے، کیس میں آصف زرداری، فریال تالپورکی عبوری ضمانت میں 6 بار توسیع کی جا چکی تھی۔
آصف زرداری کی گرفتاری ، بلاول بھٹو زرداری نے کارکنوں کو پر امن رہنے کی اپیل کردی
 پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو  زرداری نے کارکنوں سے پر امن رہنے کی اپیل کر دی۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کی   گرفتاری کے تناظر میں انھوں نے کہا کہ کارکنان اشتعال میں نہ آئیں۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ متنازع فیصلوں کوعوام نے کبھی قبول نہیں کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عدالتوں میں بیگناہی کوثابت کیا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی جانب دارانہ فیصلوں کے باوجود قانون کی بالادستی پریقین رکھتی ہے۔
 پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو آج نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے نتیجے میں گرفتار کرلیا ہے۔ جس پر پیپلزپارٹی اور اپوزیشن جماعتوں قومی اسمبلی میں شدید احتجاج کیا۔ بلاول بھٹو اجلاس میں پہنچے تو اسپیکر نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو تقریر کرنے کی اجازت دے دی۔ جس پر اپوزیشن جماعتوں نے اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کرلیا۔
پی پی رہنماؤں نے شیخ رشید سے قبل بلاول بھٹو کو تقریر کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔ لیکن اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اب شیخ رشید کو اجازت دے چکا ہوں اس لیے ان کو بات کرنے دیں پھر بلاول بھٹو کو بات کرنے کی اجازت دے دوں گا۔ لیکن اپوزیشن نے اسپیکر ڈائس پر خوب ہلہ گلہ کیا۔ جس پر اسپیکر نے کہا کہ آپ ایوان کوچلنے نہیں دے رہے۔ ماحول کوخراب کررہے ہیں۔
مجھے اجلاس ملتوی کرنے کے لیے مجبورنہ کریں۔ تاہم اسپیکر نے کل تک کیلئے ملتوی کردیا ہے۔ اس موقع پر شیخ رشید نے کہا کہ ذاتی صفائی کے لیےایک منٹ گزارش کرنا چاہتا ہوں۔ مجھے بولنے نہیں دیا گیا توکسی کوبولنے نہیں دوں گا۔ مجھے تقریرکرنے نہیں دی گئی تودیکھتا ہوں پھرایوان میں کون تقریرکرتا ہے۔ اس سے قبل قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری نے نیب سے بھرپور تعاون کیا،آصف زرداری نے کسی بھی طرح کوئی ہتھکنڈا استعمال نہیں کیا بلکہ نیب سے بھرپور تعاون کیا۔
زرداری ہرموقع پر نیب میں پیش ہوتے رہے،آصف زرداری کی گرفتاری کی نوبت نہیں آنی چاہیے تھی۔ شہباز شریف نے آصف زرداری اور خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کے آج ہی پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں۔

About admin

Check Also

نواز شریف کو تو قید کر سکتے ہو لیکن ان کے نظریے کو نہیں,نائب صدر مسلم لیگ(ن) مریم نواز

نائب صدر مسلم لیگ(ن) مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کو تو قید …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *