Home / pakistan News / وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 2 روزہ سرکاری دورے پر کویت روانہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 2 روزہ سرکاری دورے پر کویت روانہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر کویت روانہ ہوگئے، اپنے دورہ کویت میں وزیر خارجہ کویت کے ساتھ ویزہ سمیت دیگر دو طرفہ امور پر گفتگو کریں گے۔شاہ محمود قریشی نے کویت روانگی سے قبل اسلام آباد ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ دو روزہ دورے پر کویت روانہ ہو رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ دورے میں کویت کے وزیر خارجہ سے ون آن ون ملاقات ہوگی،



مسافروں نے ایئرپورٹ پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو ساتھ دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور سیلفیاں بنوائیں۔
شاہ محمود قریشی نے کویت روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج دو روزہ دورے پر کویت روانہ ہو رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دورہ دوطرفہ تعلقات میں بہتری کے لیے معاون ثابت ہوگا
شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ کویت کے وزیرخارجہ سے ون آن ون ملاقات ہوگی، جس کے بعد وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے۔ مذاکرات میں ویزا سمیت دیگر دوطرفہ معاملات پر گفتگو ہوگی۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امیر کویت کے لیے وزیراعظم عمران خان کا خصوصی خط لے کر جا رہا ہوں۔

About admin

Check Also

آصف علی زرداری کی گرفتار,اور کل یوم سیاہ منانےکا اعلان

پیپلز پارٹی سندھ نے آصف زرداری کی گرفتاری پر کل یوم سیاہ منانے کا اعلان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *