Home / pakistan News / نواز شریف کی بیماری خطرناک اسٹیج پر پہنچ چکی ہے، عظمیٰ بخاری,نوازشریف نے احتجاج کی اجازت دے دی

نواز شریف کی بیماری خطرناک اسٹیج پر پہنچ چکی ہے، عظمیٰ بخاری,نوازشریف نے احتجاج کی اجازت دے دی

مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا نواز شریف کی بیماری خطرناک اسٹیج پر پہنچ چکی ہے، اپنے لیڈر کی صحت پر سیاست کی اجازت نہیں دیں گے، آئندہ چند دن میں قوم کو نئے سرپرائزملنے والے ہیں‌۔
مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ زاہد بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نواز شریف کی صحت کے حوالے سے پارٹی میں تشویش پائی جارہی ہے،نواز شریف کی بیماری خطرناک سٹیج پر پہنچ چکی ہے، ہم کسی کو اپنے لیڈر کی صحت پر مزید سیاست کی اجازت نہیں دیں گے۔


عظمیٰ زاہد بخاری کا کہنا تھا نواز شریف کی کارکاردگی کو پوری دنیا نے تسلیم کیا ہے،موجودہ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے آج ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچی ہے،پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ڈالر 147کا ہوا ہے۔
حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے،آئندہ چند روز میں قوم کو نئے سرپرائز ملنے والے ہیں
حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ زیادہ دیر تک نواز شریف پر نہیں ڈال سکتی،مانگے تانگے کی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے،آئندہ چند روز میں قوم کو نئے سرپرائز ملنے والے ہیں۔
عید کے بعد اپوزیشن جماعتیں حکومت کےخلاف سڑکوں پر ہو گی، انشااللہ نواز شریف عدالت سے سرخرو ہوں گے۔
مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا تھا حکومتی ترجمانو ! آج دیکھناعوام کی اپنے قائد سے محبت کیا ہوتی ہے، مریم نواز کی خبرسن کرلوگوں کی نیندیں اڑگئی ہیں، شاہ سےزیادہ شاہ کےوفادار بننے والوں کو عوام جانتے ہیں۔
لاہور : کوٹ لکھپت جیل میں قید نوازشریف نے ن لیگ کوحکومت کے خلاف احتجاج کی اجازت دے دی ، ن لیگ ڈالرکی قیمت اورمہنگائی کےخلاف تحریک کا آغاز عید کے بعد کرے گی، نواز شریف نے کہا اخبارات میں مہنگائی اورڈالرکی اڑان کاپڑھ کرپریشان ہوں۔
مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی نواز شریف سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ، ذرائع کا کہنا ہے نوازشریف کی ن لیگ کوحکومت کےخلاف احتجاج کی اجازت دے دی ہے، ن لیگ ڈالرکی قیمت اورمہنگائی کےخلاف تحریک کاآغاز کرے گی۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ کی جانب سےحکومت کیخلاف تحریک کاآغازعیدکےبعدہوگا۔
نوازشریف نے قیادت کو احتجاجی لائحہ عمل کیلئے اجلاس طلب کرنے کی ہدایت کردی ہے، احتجاج کس نوعیت کا ہوگا، آئندہ ملاقات میں نوازشریف کو بریفنگ دی جائے گی۔
نواز شریف کی شاہدخاقان عباسی کو حکومت کیخلاف لائحہ عمل بنانے کی ہدایت
نواز شریف نے شاہدخاقان عباسی کو حکومت کیخلاف لائحہ عمل بنانے کی ہدایت کردی ہے ، شاہد خاقان عباسی مرکز اور صوبوں میں پارٹی میٹنگز بلائیں گے۔
اس موقع پر نوازشریف نے کہا مسلم لیگ ن اب مہنگائی پرمزیدخاموش نہیں رہےگی، حکومت نےعوام کیساتھ جورویہ اپنایاوہ کسی صورت قبول نہیں، اخبارات میں مہنگائی اورڈالرکی اڑان کاپڑھ کرپریشان ہوں۔
مسلم لیگ ن اب مہنگائی پرمزیدخاموش نہیں رہےگی
نوازشریف نے جیل واپسی پر لاہورکی ریلی پرشکریہ اداکیا اور نئے عہدیداران کو پارٹی منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا ن لیگ کےمرکزی اورصوبائی عہدیداران مہنگائی پرعوام کی آوازبنیں، ایمنسٹی اسکیم کوبرابھلاکہنےوالاکس منہ سےاپنی اسکیم لارہاہے، اس حکومت کی عوام کوریلیف دینےکی نیت ہی نہیں۔
حکومت کی عوام کوریلیف دینےکی نیت ہی نہیں
انھوں نے مزید کہا آج اوپن مارکیٹ میں فارن کرنسی نہیں مل رہی ہماری بدقسمتی ہے، ہم نے ڈالر کی قیمت کو مستحکم رکھا اور ملک میں ترقی کاپہیہ چلایا۔

About admin

Check Also

آصف علی زرداری کی گرفتار,اور کل یوم سیاہ منانےکا اعلان

پیپلز پارٹی سندھ نے آصف زرداری کی گرفتاری پر کل یوم سیاہ منانے کا اعلان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *