Home / pakistan News / نواز شریف کو تو قید کر سکتے ہو لیکن ان کے نظریے کو نہیں,نائب صدر مسلم لیگ(ن) مریم نواز

نواز شریف کو تو قید کر سکتے ہو لیکن ان کے نظریے کو نہیں,نائب صدر مسلم لیگ(ن) مریم نواز

نائب صدر مسلم لیگ(ن) مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کو تو قید کر سکتے ہو لیکن ان کے نظریے کو نہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کو تو قید کر سکتے ہو، ان کے نظریے کو نہیں۔ ان کا نظریہ آئین اور قانون کی حکمرانی ہے، عوام کی حکمرانی ہے اور ووٹ کی حکمرانی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ نظریہ کبھی ہار نہیں سکتا، اس کو کامیاب ہی ہونا ہے۔ انشاء اللہ


واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی مریم نواز نے ٹویٹر پر لکھا تھا کہ میاں صاحب سے ملاقات کے دوران معلوم ہوا کہ پچھلے دنوں سے ان کی طبیعت خراب ہے اور تین بار انجائنا کا اٹیک بھی ہوا مگر انہوں نے مجھے تاکید کی کہ کسی بھی ریلیف کے لیے ان کی بیماری کی تشہیر نہ کی جائے۔
مریم نواز کے مطابق نواز شریف نے معاملہ اب اپنے اور اللہ کے درمیان قرار دیا۔
ایک اور ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں گزشتہ پورے ہفتے نواز شریف سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی تھی انہوں نے دعویٰ کیا کہ محکمہ داخلہ کے ایک افسر نے بتایا کہ یہ احکامات اوپر سے جاری ہوئے۔

About admin

Check Also

آصف علی زرداری کی گرفتار,اور کل یوم سیاہ منانےکا اعلان

پیپلز پارٹی سندھ نے آصف زرداری کی گرفتاری پر کل یوم سیاہ منانے کا اعلان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *