Home / pakistan News / نوازشریف آج واپس جیل جائیں گے,مریم نواز قافلے کی قیادت کریں گی

نوازشریف آج واپس جیل جائیں گے,مریم نواز قافلے کی قیادت کریں گی

لاہور : ڈی سی لاہور نے نواز شریف کو یاد دہانی کرائی ہے کہ وہ مغرب سے پہلے جیل آجائیں، جبکہ ن لیگ 
لاہور کے جنرل سیکرٹری کا کہنا ہے کہ نواز شریف رات بارہ بجے سے پہلے سرنڈر کردیں گے۔



لیگی رہنماں کو جیل حکام نے پیغام دیا ہے کہ نواز شریف جیل قوانین کے مطابق شام 6 بجے سے پہلے سرنڈر کر دیں، جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ کارکن جیل انتظامیہ کی نوازشریف کو شام چھ بجے کے بعد قبول نہ کرنے والی افواہوں پر کان نہ دھریں۔
لاہور : نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز آج  اپنے والد کو جیل تک چھوڑ کر آئیں گی، قافلے کی قیادت 
کرتے ہوئے وہ نواز شریف کے ساتھ گاڑی میں موجود ہوں گی۔
علاج کیلئے ضمانت پر رہا ہونے والے نواز شریف اپنی چھ ہفتوں کی رہائی مکمل ہونے پر خود کو آج کوٹ لکھپت
 جیل حکام کے حوالے کردیں گے، سابق وزیراعظم کو لیگی کارکنان جلوس کی شکل میں ان کی رہائش گاہ سے جیل تک لے کر آئیں گے۔
قافلے کی قیادت ان کی صاحبزادی مریم نواز کریں گی، مریم نواز خود گاڑی چلا کر نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل پہنچائیں گی، یاد رہے کہ ا س سے قبل لیگی رہنماؤں نے اعلان کیا تھا کہ نوازشریف کی گاڑی حمزہ شہباز چلائیں گے۔

اس حوالے سے مریم نواز نے سمماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایک باپ کا بیٹی کا ہاتھ تھامے جیل جانا کٹھن مرحلہ ہے اور بیٹی کا بھی اپنے والد کو جیل چھوڑ کر آنا کٹھن ہے مگر میں ضرور جاؤں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مقصد قومی ہے اور باپ بیٹی کے رشتوں سے کہیں بڑا ہے، قومی مقاصد قربانی مانگتے ہیں، کل انشاءاللہ کارکنوں کے ساتھ ہوں گی۔
سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے 6 ہفتوں کی ضمانت میں مزید توسیع کے لیے دائر کی گئی درخواست مسترد کردی تھی، چیف جسٹس نے کہا تھا کہ ضمانت علاج کے لیے دی تھی، آپ نے ٹیسٹ پر صرف کردی، ہم تو یہ سمجھیں گے ان کی جان کو خطرہ نہیں ہے۔
نواز شریف کو علاج کے لئے سپریم کورٹ سے 6 ہفتے کی ضمانت ملی تھی لیکن انہوں نے علاج نہ کرایا، 6 ہفتے میں نواز شریف صرف طبی معائنے کے لئے 7مرتبہ 
اسپتال گئے اور ایک دن بھی اسپتال میں داخل نہیں ہوئے۔

نواز شریف طے شدہ شیڈول کے مطابق اپنی رہائش گاہ سے روانہ ہوں گے اور رات بارہ بجے سے پہلے سرنڈر کر دیں گے۔ ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے لیگی رہنماں کو یہ پیغام پہنچایا تھا کہ نواز شریف جیل قوانین کے مطابق 7مئی شام چھ بجے سے پہلے سرنڈر کر دیں اور کوٹ لکھپت جیل پہنچ جائیں۔
جیل میں انہیں نیا قیدی نمبر الاٹ کیا جائے گا۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن)کے رہنماں نے اس حوالے سے انتظامیہ کو اپنے موقف سے آگاہ کر دیا ہے جسے انہوں نے جیل حکام تک پہنچا دیا ہے۔

About admin

Check Also

آصف علی زرداری کی گرفتار,اور کل یوم سیاہ منانےکا اعلان

پیپلز پارٹی سندھ نے آصف زرداری کی گرفتاری پر کل یوم سیاہ منانے کا اعلان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *