Home / pakistan News / فواد چوہدری کی ہدایت پر چاند کی رویت کے لئے قمری کیلنڈر تیارکرلیا

فواد چوہدری کی ہدایت پر چاند کی رویت کے لئے قمری کیلنڈر تیارکرلیا

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کا بڑا کارنامہ، اب چاند دیکھنے کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا، پہلا روزہ اور عید کب ہوگی؟ پانچ سال پہلے ہی پتا چل جائے گا۔
فواد چودھری کی ہدایت پر وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ماہرین نے سائنسی بنیادی قمری کیلنڈر تیار کر لیا ہے۔ قمری کیلنڈر پانچ سال کے لئے تیار کیا گیا ہے جس کا پانچ سال بعد دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

Latest-news

وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے رمضان المبارک سے ایک روز قبل ہی اپنے بیان میں کہا تھا کہ عید اور رمضان کے چاند پر 36  سے 40 لاکھ خرچ کرنا کہاں کی عقلمندی ہے، چاند دیکھنے کے لیے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا چاہیے،10 سال کا کیلنڈر بن جائے  توغیرضروری اخراجات اور تنازعات سے بچ جائیں گے، جس کے بعد وفاقی وزیر نے قمری کلینڈر کی رمضان میں ہی تکمیل کا وعدہ کیا تھا۔
وفاقی وزیرسائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے آج ایک بار پھر سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کہا تھا کہ مفتی منیب الرحمن اور شہباب الدین پوپلزئی کو دعوت بھجوا رہے ہیں، دونوں علما کرام تشریف لائیں اور خود  دیکھیں چاند کیسے گردش کرتا ہے، چاند کے اصل مقام کے تعین کے لئے کوئی پاپڑ بیلنے کی ضرورت نہیں۔
وفاقی وزیر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ماہرین نے سائنسی بنیادوں پر قمری کیلنڈر تیارکرلیا ہے اور یہ کلینڈر 5 سال کے لئے تیار کیا گیا ہے اور ہر 5 سال بعد اس کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔  قمری کیلنڈر کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل سے رائے لینے کے لئے رابطہ کیا ہے اور انہیں کیلنڈر کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے جب کہ ان سے کہا ہے کہ مفتی منیب الرحمان اور مفتی شہباب پوپلزئی کو بلا کر ان کی بھی رائے  لی جائے۔
چند روز قبل فواد چوہدری نے چاند دیکھنے کے لئے ایپ تیار کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا پاکستان میں سائنس اور ٹیکنالوجی کو توجہ کی ضرورت ہے ، ٹیکنالوجی میں ہم آگے جاکر اور کام کرنے والے ہیں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا ملک کی ترقی کےلیےسائنس اورٹیکنالوجی کواستعمال کرناہوگا، معیشت اوپر نیچے جاتی ہے ہمیں نیچے ملی اسے اوپر لے کر جائیں گے، ملک کو ہم نے بہتر معیشت اور ترقی یافتہ ملک بناناہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا علمائےکرام کوقمری کلینڈر سے متعلق کمیٹی میں شرکت کی دعوت دی ہے، 15ویں روزے تک قمری کلینڈر بن جائےگا، ایپ تیارکریں گےجس سےچانددیکھابھی جاسکےگا، علماکوکمیٹی میں دعوت دی ہے۔

About admin

Check Also

مریم نواز کی حکومت پر کڑی تنقید

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ ان کے دور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *