Home / pakistan News / داتا دربار دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت,شہدا کی تعداد 12 ہوگئی

داتا دربار دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت,شہدا کی تعداد 12 ہوگئی

لاہور: داتا دربار دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
حساس اداروں کی رات گئے لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں بڑی کارروائی کی جس کے نتیجے میں 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا، امکان ہے کہ ان افراد نے داتا دربار حملہ کرنے والے کی سہولت کاری کی، جب کہ حراست میں لئے جانے والوں میں ایک رکشہ ڈرائیور بھی ہے جس نے حملہ آور کو داتا دربار کے پاس چھوڑا۔



مطابق تحقیقاتی اداروں نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے مزید شواہد حاصل کر لیے ہیں اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی چین بنائی گئی ہے، حساس اداروں نے 3 ماہ قبل کھولے گئے ٹی اسٹال پر کارروائی کی، حملہ آور گڑھی شاہو کے اس ٹی سٹال پر دکھائی دیا اور پھر گڑھی شاہو سے ریلوے اسٹیشن کے راستے داتا دربار کے باہر پہنچا، دربار کے قریب دو نوجوان پاس سے گزرتے اور فون پر مسلسل باتیں کرتے بھی دکھائی دئیے ہیں، ان دونوں افراد کی تلاش بھی جاری ہے۔
لاہور  : داتا دربار خود کش حملے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا جس کے بعد شہداء کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔

لاہور میں داتا دربار میں ہونے والے خودکش حملے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا جس کے بعد دھماکے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے، ڈاکٹرز کے مطابق مدثر کی موت خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے ہوئی، مدثر لوہاری گیٹ کا رہائشی تھا جب کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل لاہور میں داتا دربار کے قریب پولیس کی گاڑی کے نزدیک خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4 اہلکاروں سمیت 10 افراد شہید ہوگئے تھے تاہم دھماکے میں زخمی ہونے والا مزید ایک اہلکار گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا۔

About admin

Check Also

آصف علی زرداری کی گرفتار,اور کل یوم سیاہ منانےکا اعلان

پیپلز پارٹی سندھ نے آصف زرداری کی گرفتاری پر کل یوم سیاہ منانے کا اعلان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *