Home / pakistan News / ہر چیلنج میں پاک چین دوستی ناقابل تسخیر ,دنیا کا تجارتی مرکزبن رہا ہے، وزیراعظم

ہر چیلنج میں پاک چین دوستی ناقابل تسخیر ,دنیا کا تجارتی مرکزبن رہا ہے، وزیراعظم

دوسرےبیلٹ اینڈ روڈفورم2019کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بیلٹ اینڈروڈ فورم سے خطاب میرےاعزازکی بات ہے،فورم باہمی رابطوں،شراکت داری کااہم ذریعہ ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ عالمی رہنماؤں کی موجودگی مایوسیوں پرامیدکی ترجیح کی علامت ہے،
پاکستان چین کی اس بڑی کاوش کا ابتدائی شراکت دارہے،چین کےتعاون سےگوادر تیزی سے دنیاکابڑا جارتی مرکزبن چکاہے۔وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان غیرملکی سرمایہ کاروں کوپرکشش مواقع فراہم کررہا ہے،چین سےزراعت،صحت اور تعلیم میں تعاون کافروغ چاہتے ہیں۔پاکستان کی غیرمشروط حمایت پرچین کی قیادت کےشکرگزارہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے پاکستان میں توانائی بحران میں کمی ہوئی، چین کے تعاون سے گوادرتیزی سے دنیا کا تجارتی مرکزبن رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وائٹ کالر کرائم نے ترقی پذیرممالک پر منفی اثرات مرتب کیے، پاکستان وائٹ کالرکرائم کے خاتمے کے لیے بھر پور اقدامات کررہا ہے۔
وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ چین سے زراعت، صحت اور تعلیم میں تعاون کا فروغ چاہتے ہیں، بنیادی ڈھانچے، ریلوے، آئی ٹی اورتوانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تعمیرات کے منفی اثرات سے بچنے کے لیے اقدامات ناگزیر ہیں، ماحول کی بہتری کے لیے 10 ارب درخت لگانے کے منصوبے کا آغاز کیا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان آزاد تجارت کا معاہدہ اہمیت کا حامل ہوگا، بیلٹ اینڈ روڈ ٹورازم کلچر کو فروغ دینے کے لیے بھی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن اور ترقی یافتہ دنیا کے لیے ہماری کوششیں جاری رہیں گی۔
وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی غیرمشروط حمایت پرچین کی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ فورم باہمی رابطوں اورشراکت داری کا اہم ذریعہ ہے۔

About admin

Check Also

آصف علی زرداری کی گرفتار,اور کل یوم سیاہ منانےکا اعلان

پیپلز پارٹی سندھ نے آصف زرداری کی گرفتاری پر کل یوم سیاہ منانے کا اعلان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *