Home / pakistan News / چمن بلوچستان: مال روڈ پر موٹر سائیکل بم دھماکہ، ایک بچہ جاں بحق،13 زخمی

چمن بلوچستان: مال روڈ پر موٹر سائیکل بم دھماکہ، ایک بچہ جاں بحق،13 زخمی

چمن : مال روڈ پرزور دار دھماکے سے ایک بچہ جاں بحق اور بارہ  افراد زخمی ہوگئے،  دھماکا خیزمواد موٹرسائیکل میں نصب تھا۔دھماکےمیں ایک گاڑی اور6موٹرسائیکلیں مکمل طور پر تباہ ۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ دھماکا چمن کے علاقے مال روڈ پر فلسطین چوک پر ہوا۔ بارودی مواد کو ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس کی آوازیں دور دور تک سنیں گئیں۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس، امدادی ٹیمیں اور سیکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو موقع پر طبی امداد فراہم کر کے ایمبیولینسوں کے ذریعے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے دھماکا خیز مواد کو موٹر سائیکل میں نصب کیا تھا۔ ایف سی کی گاڑی جیسے ہی اس کے پاس سے گزری موٹر سائیکل کو اڑا دیا گیا۔
سیکیورٹی فورسز نے موقع پہنچ کر شواہد اکھٹے کرنا شروع کر دیے ہیں۔ صوبائی وزیر داخلہ ضیا لانگو نے چمن دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے آئی جی بلوچستان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ اپنے بیان میں میر ضیا لانگو نے کہا ہے کہ اس طرح کے واقعات سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے۔
اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں سے متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے میں ایک گاڑی اور چھ موٹرسائیکلیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں، دھماکے سے درجنوں دکانوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔
دھماکے کے بعد ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے لوگوں سے خون کے عطیات کی اپیل بھی کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت اور گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انھوں نے صوبائی حکومت کو ہسپتال میں زیر علاج زخمیوں کو بہترین سہولیات مہیا کرنے کے احکامات بھی جاری کئے اور واقعے کی رپورٹ بھی طلب کر لی۔

About admin

Check Also

آصف علی زرداری کی گرفتار,اور کل یوم سیاہ منانےکا اعلان

پیپلز پارٹی سندھ نے آصف زرداری کی گرفتاری پر کل یوم سیاہ منانے کا اعلان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *