Home / pakistan News / وزیر خزانہ اسد عمر مستعفی ہوگئے,کوئی عہدہ نہ لینے کا اعلان

وزیر خزانہ اسد عمر مستعفی ہوگئے,کوئی عہدہ نہ لینے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر نے وزارت ِ خزانہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا،
اسد عمر نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان چاہتے تھے کہ میں وزارت خزانہ کی بجائے  وزارت توانائی کا قلمدان لے لوں۔ تاہم میں نے وزیر اعظم کو اس بات پر راضی کر لیا ہے کہ میں کوئی بھی وزارت نہیں لوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا یقین ہے کہ عمران خان پاکستان کے لئے سب سے زیادہ امید کی کرن ہیں۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ عمران خان ہی نیا پاکستان بنائیں گے۔ 

وزیراعظم عمران خان نے کارکردگی کی بنیاد پرپانچ وزراء کےقلمدان تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیرخزانہ اسدعمر، وزیرمملکت برائےداخلہ اورپٹرولیم کےوزراء کے قلمدان تبدیل کیے جائیں گے۔
خبر میں کہا گیا تھا کہ اسد عمرکو وزارت پیٹرولیم دینے اورشہر یارآفریدی کی جگہ اعجاز شاہ کو ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کیاگیا، جبکہ وزارت خزانہ کے لیے ٹیکنو کریٹ مشیر تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔
وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹ کرتے ہوئے اس وقت اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ کسی وزیرکوتبدیل نہیں کیاجا رہا، وزیراعظم نےپیغام بھیجا کہ میڈیاپرغلط خبریں چل رہی ہیں، اس طرح کی خبریں تصدیق کے بغیر نہیں چلنی چاہئیں، غلط خبروں سے ملک اور میڈیا کا بھی نقصان ہوگا۔
ذرائع کے مطابق امکان ظاہرکیا جارہا ہے کہ اسد عمر کی جگہ شوکت ترین کو لایا جاسکتا ہے، یا پھر وزیراعظم عمران خان ٹیکنو کریٹ مشیر رکھ کر یہ قلمدان اپنے ہی پاس رکھیں گے۔

About admin

Check Also

آصف علی زرداری کی گرفتار,اور کل یوم سیاہ منانےکا اعلان

پیپلز پارٹی سندھ نے آصف زرداری کی گرفتاری پر کل یوم سیاہ منانے کا اعلان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *