Home / pakistan News / وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے والد انتقال کرگئے،وزیراعظم عمران خان کا وفات پردکھ اوراظہارافسوس

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے والد انتقال کرگئے،وزیراعظم عمران خان کا وفات پردکھ اوراظہارافسوس

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے والد سردار فتح محمد انتقال کرگئے۔ سردار فتح محمد تونسہ شریف
میں رہائش پذیر تھے۔
وزیراعلی کے مطابق عثمان بزدار کے والد سردار فتح محمد کو پیر کی صبح ہارٹ اٹیک ہوا۔ سردار فتح محمد بزدار کو طبعیت ناساز ہونے پر تونسہ اسپتال لایا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔
واضح رہے کہ سردار فتح محمد بزدار 3 بار پنجاب اسمبلی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔ سردار فتح محمد کی نماز جنازہ آج شام چار بجے تونسہ شریف اور سات بجے آبائی علاقے بھار تھی میں ادا کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب اب سے کچھ دیر بعد تونسہ شریف کے لیے روانہ ہوں گے جہاں وہ اپنے والد کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے۔
سردارعثمان بزدار کے والد کی نمازجنازہ شام 4 بجے ادا کی جائے گی اور آبائی علاقے بارتھی میں تدفین کی جائے گی۔
سردارفتح محمد بزدار مرحوم 3 بار رکن پنجاب اسمبلی بھی رہ چکے ہیں، مرحوم بلوچ قبیلے بزدار کے سربراہ بھی تھے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے والد کے انتقال پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ سردار فتح محمد اچھے انسان تھے

چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ بطور رکن پنجاب اسمبلی فتح محمد بزدار کے ساتھ کام کیا، انہوں نے کہا کہ مشکل گھڑی میں وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ ہیں۔
گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے والد کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ اور ان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔
سردار فتح محمد تین بار رکن پنجاب اسمبلی رہ چکے ہیں۔

   وزیراعظم عمران خان کا وزیراعلیٰ پنجاب کے والدکی وفات پردکھ اوراظہارافسوس کیا 
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے والد کی وفات پر دکھ اور اظہارافسوس کرتے ہوئے مرحوم کےدرجات کی بلندی اور مزدہ خاندان کے لیے صبر کی دعا کی۔
 وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے والد فتح محمد بزدار کی وفات پر دکھ اور اظہارافسوس کرتے ہوئے مرحوم کےدرجات کی بلندی اورغمزدہ خاندان کے لیے صبر کی دعا کی۔
دوسری جانب گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے والد کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ اور ان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بھی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے والد محترم فتح محمد بزدار صاحب کی وفات کی افسوس ناک خبر ملی۔ اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

About admin

Check Also

مریم نواز کی حکومت پر کڑی تنقید

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ ان کے دور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *