Home / pakistan News / وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی ملاقات۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی ملاقات۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی ملاقات۔
دونوں وزراء اعلیٰ کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، عمومی سیاسی صورتحال اور ترقیاتی حکمت عملی پر تبادلہ خیال۔
پنجاب اور خیبرپختونخوا کے درمیان مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون اور شراکت بڑھانے پر اتفاق۔
خیبرپختونخوا اور پنجاب کے عوام محبت کے بندھن میں بندھے ہیں۔ دونوں صوبوں کی حکومتیں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ایک دوسرے سے تعاون کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ سردار عثمان بزدار
تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی خالص غذا کی فراہمی کیلئے خیبرپختونخوا کو معاونت فراہم کر سکتی ہے۔

آئی ٹی کے شعبے میں بھی باہمی اشتراک سے پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔
عوام کی خدمت مشترکہ عزم ہے، کام کرکے دکھائیں گے۔
مواصلات کے نیٹ ورک کو بہتر بنا کر تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ کیا جائے گا۔پنجاب میں نجی شعبے کے تعاون سے سیاحت کے نئے مقام ڈویلپ کرنے کے پروگرام پر کام کر رہے ہیں۔
ڈیرہ غازی خان کے علاقے کوہ سلیمان میں 8 ہزار فٹ بلندی پر سیاحتی مقام بنائیں گے۔بھکر کے دریائی علاقے میں باہمی اشتراک سے تفریحی مقام بنانے کی تجویز پر غور کیا جائے گا۔
بارڈر ایریا میں مشکوک اور سماج دشمن عناصر کی آمد و رفت روکنے کیلئے مشترکہ اقدامات کریں گے۔
ڈیرہ اسماعیل خان سے پنجاب کے راستے سندھ تک موٹروے کی تجویز کے قابل عمل ہونے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔
پنجاب میں سڑکوں کی تعمیر کے مختلف منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بنائے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو پشاور کے دورے کی دعوت۔
پہلی فرصت میں پاکستان کے خوبصورت صوبے خیبرپختونخوا کا دورہ کروں گا۔ سردار عثمان بزدار
پنجاب میں پہلی مرتبہ پی ٹی آئی کا برسراقتدار آنا خوش آئند ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
عوام کی ترقی کیلئے پی ٹی آئی تاریخی خدمات سرانجام دینے کیلئے کوشاں ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ان کے والد سردار فتح محمد خان بزدار کے انتقال پر اظہار تعزیت۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی سردار فتح محمد خان بزدار کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی۔
والدین اللہ تعالیٰ کی انمول نعمت ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
سردار فتح محمد خان بزدار مرحوم نے سماجی، فلاحی اور سیاسی خدمات کی قابل تقلید مثالیں قائم کیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخو
صوبائی وزراء سمیع اللہ چوہدری، حافظ ممتاز احمد، خیبرپختونخوا کے صوبائی مشیر اجمل وزیر، ارکان خیبرپختونخوا اسمبلی ریاض خان، پیر مصور، سید فخر جہاں اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے

About admin

Check Also

آصف علی زرداری کی گرفتار,اور کل یوم سیاہ منانےکا اعلان

پیپلز پارٹی سندھ نے آصف زرداری کی گرفتاری پر کل یوم سیاہ منانے کا اعلان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *