Home / All Posts / ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کی 15رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا, چیف سلیکٹر انضمام الحق

ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کی 15رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا, چیف سلیکٹر انضمام الحق

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ورلڈ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا۔لاہور میں پریس  کانفرنس کرتے ہوئے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کپ میں بھی کھلاڑیوں کی پرفارمنس دیکھی۔ محمد حفیظ کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہے۔

انہوں نے کہاآسٹریلیا کیخلاف سیریزمیں لڑکوں نےاچھا مقابلہ کیا۔عمراکمل کوآسٹریلیا کیخلاف سیریزمیں موقع دیا تھا۔انضمام الحق کا کہنا تھاعماد وسیم کےعلاوہ تمام کھلاڑیوں نےفٹنس ٹیسٹ پاس کیا۔عماد وسیم کوفٹنس کےحوالےسے مارجن دیا ہے۔مجھے اپنی ٹیم سے پوری امید ہے۔

ورلڈ کی کپ کی ٹیم میں بابراعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، حارث سہیل، سرفرازاحمد،شاداب خان، عماد وسیم، حسن علی، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، جنید خان، محمد حسنین، فخرزمان، امام الحق، عابد علی بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔انہوں نے کہا دوکھلاڑی انگلینڈ کیخلاف سیریزکیلئےانگلینڈ جائیں گےانگلینڈ کیخلاف سیریزکیلئےمحمد عامراورآصف علی کورکھا ہے۔

قومی کرکٹ بورڈ کے چیف سیلیکٹر کا کہنا تھا کہ 23 مئی تک ورلڈ کپ کی ٹیم میں تبدیلی کرسکتے ہیں۔ورلڈ کپ پاکستان کیلئے بہت اہم ایونٹ ہے۔امید ہےہماری ٹیم ورلڈ کپ جیت کرآئے گی۔

About admin

Check Also

PEC 5th & 8th Class Result 2019 By Name and Roll number Download and Print

PEC 5th & 8th Class Result 2019 By Name and Roll number Download and Print …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *