Home / pakistan News / نیب کا اپوزیشن شہبازشریف کے گھر پرچھاپہ، حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے کی کوشش ناکام

نیب کا اپوزیشن شہبازشریف کے گھر پرچھاپہ، حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے کی کوشش ناکام

لاہور:نیب نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی گرفتاری کیلئے ماڈل ٹاؤن 96ایچ رہائش گاہ پر چھاپہ مارا ،مزاحمت کے پیش نظرحمزہ شہبازکی گرفتاری نہیں ہوسکی اور ٹیم حمزہ شہباز شریف کی رہائش گاہ سےواپس روانہ ہوگئی۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لیے نیب نے چھاپہ مارا ، چھاپہ آمدن سےزائداثاثہ جات کیس میں تفصیلات کیلئے ماراگیا، حمزہ شہباز ماڈل ٹاؤن 96ایچ کی رہائش گاہ پر موجود تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے نیب کی ٹیم8 سے 10 افراد پر مشتمل تھی اور حمزہ شہباز سے مختلف دستاویزات طلب کی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق نیب حکام کوحمزہ شہبازکی گرفتاری نہیں دی جارہی اور ٹیم کو حمزہ شہبازکی گرفتاری میں مزاحمت کاسامنا ہے، لیگی کارکنان نےگھر کے باہر موجود نیب اہلکار کے کپڑے پھاڑ دیئے تھے۔
نیب کی 3گاڑیاں 12 بجے کے قریب ماڈل ٹاؤن پہنچی تھیں اور گھرکےاندرموجود ہیں ، ن لیگی رہنماؤں کی بڑی تعدادشہبازشریف کی رہائش گاہ پہنچ گئی ، مسلم لیگ ن کےرہنما اور کارکنان نےگھر کے دروازے پر دھرنادے دیا ہے جبکہ پولیس کی مزیدنفری بھی ماڈل ٹاؤن 96ایچ رہائش گاہ پہنچ گئی ہیں۔
نیب نےآمدن سےزائداثاثہ جات کیس میں حمزہ شہبازکوطلب کیاتھا اور دستاویزات مانگی تھی تاہم حمزہ شہباز نے تعاون نہیں کیا۔

نیب ٹیم کےپاس حمزہ شہبازکی گرفتاری کاوارنٹ موجودہے، نیب حکام
نیب حکام کا کہنا ہے نیب کوکوئی مطلوب ہےتوبغیراطلاع گرفتارکرسکتی ہے، چیئرمین نیب نےحمزہ شہبازکے وارنٹ گرفتاری جاری کیےہیں، نیب ٹیم کو گھر میں داخل نہیں ہونےدیاجارہا ہے، نیب ٹیم کےپاس حمزہ شہبازکی گرفتاری کاوارنٹ موجودہے۔
حکام کے مطابق نیب ٹیم غیرقانونی طورپرنہیں گئی، ملزم حمزہ شہبازکی گرفتاری نہیں دی جارہی، رہائش گاہ پہنچنےوالی نیب ٹیم کوگھرسےدھمکیاں دی جارہی ہیں۔
نیب حکام کا کہنا ہے حمزہ شہباز،شہبازشریف اندرموجودہیں،وارنٹ دکھادیےگئےہیں، آمدن سےزائداثاثہ جات کیس میں گرفتاری کیلئےآئےہیں، نیب ٹیم حمزہ شہبازکی رہائشگاہ کےاحاطےمیں موجودہے،  ٹیم کواندرجانےنہیں دیاجارہا،مزاحمت کی جارہی ہے۔
حمزہ شہبازکی گرفتاری نہیں ہوسکی
 تمام صورتحال سےحکام کوآگاہ رکھاجارہاہے،  چیئرمین نیب کوڈی جی نیب لاہور نےصورتحال سےآگاہ کردیا ہے۔
نیب کی ٹیم شہبازشریف کی رہائش گاہ سےواپس روانہ ہوگئی، نیب حکام کا کہنا ہے حمزہ شہبازکی گرفتاری نہیں ہوسکی، ڈی جی نیب نےصورتحال سے چیئرمین نیب کوآگاہ کردیا ہے ، مزاحمت کے پیش نظر حمزہ شہبازکی گرفتاری نہیں ہوسکی۔
کوئی شواہدسامنےنہیں رکھےگئےاورگھرپرچھاپہ ماراگیا، مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب نے گفتگو میں کہا نیب ٹیم دہشت گردوں کی طرح گھرمیں گھسی ہے،نیب ٹیم کےپاس کوئی وارنٹ نہیں،بغیراطلاع چھاپہ ماراگیا، گرفتاری کے وارنٹ سےمتعلق ہمیں اطلاع نہیں دی گئی، کس بنیادپرگرفتاری کےوارنٹ جاری کیےگئے، کوئی شواہدسامنےنہیں رکھےگئےاورگھرپرچھاپہ ماراگیا۔
لاہور : مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نیب والےبغیراطلاع کے شہباز شریف کے گھرمیں داخل ہوئےہیں۔
قومی احتساب ادارے نے قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے گھر پر چھاپہ مارا۔جس پر مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نیب والےبغیراطلاع کےگھرمیں داخل ہوئےہیں، نیب دن دیہاڑے لوگوں کےگھروں پرڈاکےڈال رہاہے ، نیب کی 7سے8رکنی ٹیم نے شہبازشریف کےگھرچھاپہ مارا۔
خیال رہے کہ نیب اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف کے بیٹوں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے خلاف بھی تحقیقات کررہا ہے۔ گزشتہ روز وزارت داخلہ نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا نوٹیفیکشن جاری کیا تھا۔
محسوس ہوا جیسے ہم دہشت گرد ہیں، احتساب سے ڈرنے والے نہیں ، حمزہ شہباز
لاہور : اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ محسوس ہوا جیسے ہم دہشت گرد ہیں ، ہمیں نہ ڈرائیں،مقابلہ سیاسی میدان میں کریں، احتساب سے ڈرنے والے نہیں، مشرف کےاحتساب کو بھی بھگتا، آپ ایسی حرکتیں کرتے رہیں، ہم سرخروہوتےرہیں گے۔
نیب ٹیم کے جانے کے بعد اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے گھر کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہاقوم نے دیکھا چادر اور چار دیواری کاتقدس پامال کیاگیا، لاکھوں ووٹ لیکرآئے،اللہ کی مہربانی سے، ہم سے پہلے انسان ، پاکستانی ہیں، محسوس ہوا جیسے ہم دہشت گردہیں، جیسے  دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے آج ویسے کیاگیا۔
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ گھرکوگھیراگیاندرگھس گئے، شہبازشریف کی ضمانت ہوئی اورعدالت نےکہانیب کی بدنیتی تھی، جب نوٹس ملاتحفظات کے باوجود پیش کیا، حمزہ شہبازکےسرخاب کےپرنہیں، میری بیٹی زندگی موت کی جنگ لڑرہی تھی اس پرعمران خان نےسیاست کی۔
میری بیٹی زندگی موت کی جنگ لڑرہی تھی اس پرعمران خان نےسیاست کی
انھوں نے کہا آج کیا قیامت آگئی جوگھرپردھاوابول دیاگیا، سپریم کورٹ نےکہاتھانیب سیاست زدہ ہوگئی ہے، بریگیڈیئراسدمنیر نےنیب کی وجہ سے خودکشی کرلی، نیب تضحیک آمیزسلوک کرتی ہے، کل اسلامی نظریاتی کونسل نےبھی کہانیب تضحیک کرتی ہے۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا پشاورمیں میٹروبس میں کرپشن کی گئی انہیں کوئی پوچھنےوالانہیں، گرفتاری ہوتی ہےنوازشریف،شہبازشریف اورمریم نوازکی ہوتی ہے، گرفتارکرناہےتوکریں لیکن کوئی قانون بھی ہوتاہے۔
گرفتارکرناہےتوکریں لیکن کوئی قانون بھی ہوتاہے
شہباز شریف کے صاحبزادے نے کہا عدالت کاآرڈرہےگرفتاری سے10دن پہلےآگاہ کرناہوگا،نیب کےایک کال اپ نوٹس پرپیش ہوتےہیں توتماشہ کی کیا ضرورت  تھی، آج نیب نےایک شرمناک حرکت کی ہے، نیب کاآج کاجواقدام ہےیہی صورتحال تاجرکیساتھ بھی ہورہاہے۔
ان کا کہنا تھا معاشی حالات تشویشناک ہے، ہم نےپہلےدن دل پرپتھررکھ کرحلف لیاتھا، شہبازشریف نےمیثاق معیشت کیلئےمل کرچلنےکی بات کی تھی،  وہ عدالت کےفیصلےسےعوام کی نظروں میں سرخروہوئے، عمران خان اپنےاردگردلوگوں کودیکھیں جن وہ بچارہےہیں۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے کہا مسلم لیگ ن کانظریاتی کارکن ہوں،1993میں 7ماہ جیل کاٹی، مشرف دورمیں جیل کےباہربیٹھتاتھا، ہمیں نہ ڈرائیں، مقابلہ سیاسی میدان میں کریں، میری گرفتاری کیلئےآج چادراورچاردیواری کوبھی نہیں دیکھاگیا۔
ہمیں نہ ڈرائیں، مقابلہ سیاسی میدان میں کریں
قائدحزب اختلاف ہوں،گرفتاری سےمتعلق آگاہ کردیتے ،کال اپ نوٹسز پرتمام تحفظات کےباوجودپیش ہوا، احتساب سےڈرنےوالےنہیں،مشرف کےاحتساب کوبھی بھگتا، آپ ایسی حرکتیں کرتےرہیں ہم سرخروہوتےرہیں گے، چورڈاکوتلاش کرنےہیں تواپنی کابینہ میں تلاش کریں، سپریم کورٹ کاحکم ہےلیکن ہائیکورٹ نےبھی حکم دے رکھاہے۔

About admin

Check Also

آصف علی زرداری کی گرفتار,اور کل یوم سیاہ منانےکا اعلان

پیپلز پارٹی سندھ نے آصف زرداری کی گرفتاری پر کل یوم سیاہ منانے کا اعلان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *