Home / pakistan News / نعیم الحق کی باتیں،بلاول کے انداز سے لگتا ہے ان کا پاکستانی عوام سے تعلق نہیں

نعیم الحق کی باتیں،بلاول کے انداز سے لگتا ہے ان کا پاکستانی عوام سے تعلق نہیں

اسلام :مشیر وزیراعظم نعیم الحق کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور چوروں نے ملک کو جس بے دردی سے لوٹا اس کی مثال نہیں ملتی‘اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیربرائے سیاسی امورنعیم الحق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کھیلوں کے بارے میں بہت غور کر رہے ہیں، نہ صرف کرکٹ بلکہ مختلف کھیلوں میں ٹیلنٹ سامنے لانا ہے ، اولمپکس میں جانے والے کھلاڑیوں کے پاس مناسب سہولیات نہیں ہوتیں، وزیراعظم کی خواہش ہے کہ پاکستان میں ہرشہر میں گراؤنڈز کو آباد کیا جائے ۔
حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لیے نیب کے چھاپے سے متعلق بات کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ نیب کی ٹیم قانون کے مطابق حمزہ شہباز کے گھر گئی تھی لیکن حمزہ شہباز نے دو دن تک مزاحمت کی، لاہور میں دو دن سے جو تماشا ہو رہا تھا وہ حمزہ شہباز کے گھر کے اندر تھا، وزیراعظم کی طرف سے نیب کو کسی بھی قسم کے احکامات نہیں دیئے جا رہے ہیں۔
 نعیم الحق کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب کا لاہورمیں پاکستان کا دوسرا بڑا گھر ہے، معلوم ہونا چاہیے یہ اثاثے کہاں سے بنائے اور بلاول ابھی نا سمجھ ہیں، انگریزی اسٹائل سے لگتا ہے ان کا پاکستانی عوام سے تعلق نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تمام لوگوں کی شکایات سننا آسان کام نہیں، بلدیاتی نمائندے اپنے لوگوں کے مسائل حل کریں گے اور پنجاب میں اسی سال بلدیاتی انتخابات ہو جائیں گے۔

About admin

Check Also

آصف علی زرداری کی گرفتار,اور کل یوم سیاہ منانےکا اعلان

پیپلز پارٹی سندھ نے آصف زرداری کی گرفتاری پر کل یوم سیاہ منانے کا اعلان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *