Home / pakistan News / موجودہ حکومت اور وزیراعظم عمران خان دونوں ہی جعلی,مولانا فضل الرحمان

موجودہ حکومت اور وزیراعظم عمران خان دونوں ہی جعلی,مولانا فضل الرحمان

نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ‏وہ نواز شریف کی عیادت کیلئے آّئے اور مختلف امور پر بات چیت ہوئی ۔  انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سنگین صورتحال اختیار کرچکی ہے، معیشت نااہل حکمرانوں کے ہاتھوں میں ہو تو اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ کیا حال ہوگا،نواز شریف اور میں نے موجودہ ملکی حالات پر تشویش محسوس کی۔
 جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ ‏‏نیب ایک انتقامی ادارہ جس کو استعمال کیا جا رہا ہے، ‏نیب کے حوالے سے ہمیں کچھ سخت فیصلے لینے چاہییں،موجودہ حکومت اور وزیراعظم دونوں ہی جعلی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جمعیت علمائے اسلام نے 10 ملین مارچ کی تیاری کرلی ہے، آج یا کل وہ آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کریں گے۔
مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا اس میں شک نہیں جب دولوگ بیٹھتےہیں توسیاست پربھی بات ہوتی ہے، ملک کی موجودہ صورتحال پر شدید تشویش کا اظہارکیا، مہنگائی عروج پرہے،معیشت ہچکولےکھارہی ہے، ملاقات میں بدترین مہنگائی،معاشی ابتری پرتشویش کااظہارکیاگیا، گفتگوکی گئی کہ اس صورتحال میں ہم کیا کر سکتے ہیں۔
نوازشریف سےملاقات ان کی صحت پرسی سےمتعلق تھی، کوئی دوسرا ایجنڈانہیں تھا
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ نے کہا ہم سب ایک پیج پرہیں کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی،حکومت جعلی ہے، موجودہ حکومت نصب کردہ ہے، جونظریہ پاکستان نہیں جانتےانہیں ملک دے دیاگیا، ایک دو روز میں آصف زرداری سےبھی ملاقات کروں گا۔
ان کا کہنا تھا چاہتےہیں تمام امورپرتمام اپوزیشن جماعتیں متحدہوں، جمعیت علمائےاسلام نےملک بھرمیں ملین مارچ مکمل کرلیاہے، گراؤنڈصورتحال پرکارکنوں سےبھی ملاقاتیں ہوتی ہیں، سوچ میں کوئی فرق نہیں،حکمت عملی طےکی جانی چاہیے۔
نیب سےاحتساب اورانصاف کی توقع نہیں کی جاسکتی، نیب سےمتعلق ہمیں سخت فیصلےلینےچاہئیں
مولانافضل الرحمان نے کہا حکومت کےخلاف ن لیگ کیاحکمت عملی اپناتی ہےدیکھتےہیں، میاں صاحب پارٹی میں مشاورت کےبعدحکمت عملی بنائیں گے، نیب ایک انتقامی ادارہ ہےجس کواستعمال کیاجارہاہے، نیب سےاحتساب اورانصاف کی توقع نہیں کی جاسکتی، نیب سےمتعلق ہمیں سخت فیصلےلینےچاہئیں۔
سربراہ جے یو آئی ف کا کہنا تھا عمران خان کی حکومت نہیں ان کےپیچھےکی طاقتیں ہیں، دیکھتےہیں عمران خان کی پیچھےکی طاقت کب تک حکومت کرتی ہے، عمران خان اپنےخاتمےکاسوچیں ہماری فکرنہ کریں، ایشوزسےمتعلق اتفاق رائے ہے، مشاورت چلتی رہےگی۔

About admin

Check Also

آصف علی زرداری کی گرفتار,اور کل یوم سیاہ منانےکا اعلان

پیپلز پارٹی سندھ نے آصف زرداری کی گرفتاری پر کل یوم سیاہ منانے کا اعلان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *