Home / pakistan News / مراد سعید نے بلاول بھٹو زر داری پر باتوں کی بارش کر دی

مراد سعید نے بلاول بھٹو زر داری پر باتوں کی بارش کر دی

اسلام آباد مراد سعید نے کہا بلاول بھٹو زر داری پرچی کی بنیاد پر بننے والے حادثاتی سیاستدان ہیں جو بھارت کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، آکسفورڈ میں تعلیم کے دوران فیس بھی پاکستانی قوم کی جیبوں سے گئی ہے ، یہ جتنی مرضی شور مچائیں ان کی جیبوں سے قوم کا پیسہ واپس نکالیں گے۔
مراد سعید نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا آکسفورڈ میں تعلیم کے دوران فیس بھی پاکستانی قوم کی جیبوں سے گئی ہے وہ فیس ہم واپس لیں گے،یہ جتنی مرضی شور مچائیں ان کی جیبوں سے قوم کا پیسہ واپس نکالیں گے۔
حنا ربانی کھر کی طرف سے اٹھائے گئے نکات کا جواب دیتے ہوئے وزیر مواصلات کا کہنا تھا وزیراعظم عمران خان نے عالمی سطح پر ملک کا وقار بلند کیا، کل تک امریکہ ڈو مور کا مطالبہ کر رہا تھا آج امریکہ کہہ رہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

قومی اسمبلی میں دوسرے دن بھی شور شرابہ رہا، اپوزیشن ارکان نے سپیکر ڈائس کا گھیراؤ کیا اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر احتجاج کیا۔ مراد سعید کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے نعرے باز کی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما نے کہا اپوزیشن میں ہمت ہی نہیں کہ مجھے سن سکے، پاکستان کیخلاف زہر اگلنے والے حسین حقانی کو آپ نے سفیر لگایا تھا، حادثاتی طور پر پارٹی چیئرمین بننے والا بلاول بھارت کا مقدمہ لڑ رہا ہے، آپ نے 1200 پولیس اہلکار بھرتی کر کے بھتے پر لگائے ہوئے ہیں۔ مراد سعید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا معصوم بچی غلط انجکشن لگنے سے بلک بلک کر مرگئی، معصوم بچی کی ہلاکت ان کے منہ پر طمانچہ ہے، کلبھوشن کو جاسوس کہتے انہیں شرم آتی تھی۔ انہوں نے کہا بلاول سے پوچھتا ہوں ایک سال کی عمر میں کمپنی میں پیسہ کہاں سے آیا ؟ بلاول، زرداری اور انکی پھوپھو کے نام جعلی اکاؤنٹس میں آ رہے ہیں، صدقے کے بکرے بھی جعلی اکاؤنٹس سے آ رہے ہیں۔ ادھر وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا کہ انسداد دہشتگردی کے لیے کالعدم تنظیموں کو ختم کرنا ہوگا، بارڈر کے دونوں طرف کالعدم تنظیموں کو ختم کرنا ہے، ایران اور پاکستان دونوں ممالک سے کالعدم تنظیموں کے خاتمے پر بات ہوئی، پاکستان اور ایران کے درمیان ایسا معاہدہ پہلے کبھی نہیں ہوا
مراد سعید نے کہا کہ عمران خان کے وزیراعظم بننے سے دنیا میں پاکستان کی عزت و وقار میں اضافہ ہوا ہے، ملائیشیا‘ ایران‘ متحدہ عرب امارات‘ سعودی عرب اور جہاں بھی عمران خان جاتے ہیں وہاں پاکستان کی عزت ہوتی ہے، عمران خان نے بے گھروں کے لئے پناہ گاہیں بنائیں لیکن تھر میں دو سال کے عرصے میں 15سو بچے مر گئے۔
ان کا کہنا تھا سندھ ہائی کورٹ میں ان کے آئی جی خود رپورٹ جمع کراتے ہوئے اعتراف کرتے ہیں کہ پولیس اہلکار بھتہ خوری میں ملوث ہیں، مراد علی شاہ کے حلقے میں جب دھماکہ ہوتا ہے تو زخمیوں کو لے جانے کے لئے ایمبولینس موجود نہیں ہوتی، کل کراچی میں غلط انجکشن لگنے سے ایک معصوم بچی بلک بلک کر انتقال کر گئی، یہ سب ان کے منہ پر ایک طمانچہ ہے۔
کراچی میں غلط انجکشن لگنے سے ایک معصوم بچی بلک بلک کر انتقال کر گئی، یہ سب ان کے منہ پر ایک طمانچہ ہے
وزیر مواصلات نے کہا اسٹیٹ بنک کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں سب سے زیادہ غربت ہے، جو لوگ آج نعرے لگا رہے ہیں ان سے میں یہ کہتا ہوں کہ شرم و حیا بھی کوئی چیز ہوتی ہے، پیپلز پارٹی کا چیئرمین وصیت اور پرچی کی بنیاد پر آگے آیا ہے جو ایک لفظ بھی پرچی کے بغیر نہیں بول سکتا، ان کے ایک ایک نوالے میں بھی ان کی ذاتی محنت شامل نہیں ہے۔ ان کی جیبوں میں سندھ کے غریبوں کا پیسہ ہے۔
مراد سعید کا کہنا تھا بلاول سن لیں کہ ان کی چوری پکڑی جا چکی ہے‘ احتساب شروع ہو چکا ہے، یہ جتنی مرضی شور مچائیں ان کی جیبوں سے قوم کا پیسہ واپس نکالیں گے۔

About admin

Check Also

آصف علی زرداری کی گرفتار,اور کل یوم سیاہ منانےکا اعلان

پیپلز پارٹی سندھ نے آصف زرداری کی گرفتاری پر کل یوم سیاہ منانے کا اعلان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *