Home / pakistan News / ماڈل ایان علی کا کراچی میں میں فلیٹ ضبط، نیلامی کے احکامات جاری

ماڈل ایان علی کا کراچی میں میں فلیٹ ضبط، نیلامی کے احکامات جاری

راولپنڈی : کرنسی اسمگلنگ کیس میں ایان علی کے خلاف جائیداد ضبطگی کی کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے ان کا کراچی میں فلیٹ بحق سرکار ضبط کرلیا گیا ہے اور نیلامی کے احکامات بھی جاری کردیئے ہیں۔
کرنسی اسمگلنگ کیس میں کسٹم عدالت کے احکامات کی روشنی میں مفرور ماڈل ایان علی کی جائیداد ضبطی کی کارروائی شروع کردی گئی، کراچی میں فلیٹ بحق سرکار ضبط کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق کسٹمز عدالت نے فلیٹ نیلامی کے احکامات جاری کردیئے، نیلامی سے حاصل ہونیوالی رقم سرکاری خزانے میں جمع ہوگی۔

ماڈل و گلوکارہ ایان علی کو کراچی ایئرپورٹ پر اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب ان کے پاس سے لاکھوں
ڈالرز برآمد ہوئے جو وہ غیر قانونی طور پر بیرون لے جانا چاہتی تھیں
 ایان علی پر پانچ لاکھ ڈالر غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل کرنے کے الزام کے تحت کسٹم حکام نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
واضح رہے کہ ماڈل ایان علی 2015 میں اسلام آباد ائیرپورٹ سے دبئی پانچ لاکھ ڈالرز غیر قانونی طورپر لے جاتے ہوئے پکڑی گئیں تھیں، جس کے بعد انہیں تین ماہ جیل کی ہوا کھانی پڑی تھی، کیس کی سماعت کسٹم عدالت میں ہوئی اور عبوری چالان میں ملزمہ کو قصور وار قرار دیا گیا اور نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا تھا۔
ایان علی نے لاہور ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی جس پر عدالت نے ان کے حق میں فیصلہ سنایا اور بیرونِ ملک جانے کی اجازت بھی دی تھی، عدالتی اجازت کے بعد بیرون ملک روانہ ہوگئیں تھیں۔

About admin

Check Also

آصف علی زرداری کی گرفتار,اور کل یوم سیاہ منانےکا اعلان

پیپلز پارٹی سندھ نے آصف زرداری کی گرفتاری پر کل یوم سیاہ منانے کا اعلان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *