Home / pakistan News / شیخ رشید نے اپنی جائیداد یونیورسٹیوں کے نام کرنے کا بڑا اعلان کردیا

شیخ رشید نے اپنی جائیداد یونیورسٹیوں کے نام کرنے کا بڑا اعلان کردیا

اسلام آباد
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اپنی تمام تر جائیدادیں یونیورسٹیوں کے نام کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ میرے آگے پیچھے کوئی بھی نہیں ہے لہٰذا میں اپنی ساری جائیداد یونیورسٹیوں کے نام کرتا ہوں۔

شیخ رشید نے تقریب سے خطاب میں محکمہ تعلیم کے لیے اپنی خدمات بھی گنوائیں اور کہا کہ ہم نے 60 تعلیمی ادارے بنائے۔ شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے کے مزدوروں کو صحت کارڈ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نالہ لئی کے حوالے سے انکی آرمی چیف کے ساتھ 4 ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ سواں سے لیکر راولپنڈی تک 23 کلومیٹر نالہ لئی پر دو طرفہ ڈبل لین پختہ سڑک بنائی جائیگی۔
وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان 27 اپریل کو ایم ایل ون پر دستخط کے لیے جا رہے ہیں، ایم ایل ون پر دستخط ہوگئے تو ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو روزگار ملے گا، ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو روزگار نہ دے سکا تو عہدہ چھوڑ دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ یقیناً مہنگائی ہوئی ہے لیکن امید رکھیں سب بہتر ہوگا۔ بجلی گیس مہنگی ہے، یقین کریں ان حالات سے جلد نکل جائیں گے۔ چور، ڈاکوؤں اور لٹیروں نے بہت لوٹا ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار پہلے عوامی وزیر اعلیٰ ہیں جو ٹرین پر راولپنڈی پہنچے۔ راولپنڈی میں گرلز کالج کے لیے میری زندگی کے 14 سال لگ گئے، راولپنڈی میں جلد نرسنگ اسپتال بھی بنائیں گے۔
شیخ رشید نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اپنی ساری جائیداد یونیورسٹی کے نام کرتا ہوں، فاطمہ جناح یونیورسٹی کے لیے ریلوے نے ایک ارب روپے دیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے زچہ و بچہ اسپتال کے لیے ایک ارب دیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کالج کا بھی جلد افتتاح کریں گے۔ عمران خان کی قیادت میں راولپنڈی کا نقشہ بدل دیں گے۔

About admin

Check Also

مریم نواز کی حکومت پر کڑی تنقید

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ ان کے دور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *