Home / pakistan News / شہباز شریف کی بیٹی کے گھر نیب ٹیم کا چھاپہ،دونوں صاحبزادیوں کو طلب کرلیا

شہباز شریف کی بیٹی کے گھر نیب ٹیم کا چھاپہ،دونوں صاحبزادیوں کو طلب کرلیا

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی بیٹی کے گھر منی لانڈرنگ کیس میں نوٹس پہنچا دیا.
آج نیب  ٹیم کی نوٹس کی وصولی کے لیے شبہاز شریف کی بیٹی کے گھر آمد ہوئی، البتہ ترجمان ن لیگ، مریم اورنگزیب کے بیان کے بعد صورت حال گمبھیر ہوگئی.

نیب نے شہباز شریف کی اہلیہ اور دونوں صاحبزادیوں کو طلب کرلیا
اثاثہ جات کیس میں شریف خاندان کیخلاف تحقیقات کا دائرہ کار مزید وسیع کر دیا گیا۔ نیب لاہور نے شہباز شریف کی اہلیہ اور دونوں صاحبزادیوں کو بھی بلا لیا۔ شریف فیملی کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ نیب لاہور نے نصرت شہباز کو 17 اپریل کو طلب کرلیا۔ حمزہ شہباز کو آئندہ ہفتہ 2 دن کیلئے تحقیقات کیلئے طلب کیا گیا ہے۔ چنیوٹ نالہ کیس میں 15 اپریل اور آمدن سے زائد اثاثہ جات میں 16 اپریل کو طلب کیا گیا۔ اثاثہ جات کیس میں 18 اپریل کو رابعہ شریف اور 19 اپریل کو جویریہ شریف کو بھی طلب کیا گیا ہے۔
مریم اورنگزیب کا موقف
مریم اورنگزیب نے الزام عائد کیا کہ نیب کی ٹیم نے پولیس کے ہمراہ ماڈل ٹاؤن میں شہباز شریف کی صاحب زادی کے گھر کا محاصرہ کر لیا ہے۔
مریم اورنگزیب کی جانب سے اس کارروائی کو چھاپے قرار دیتے ہوئے قابل مذمت اور تشویش کا باعث قرار دیا گیا.
نیب کا موقف
نیب نے موقف اختیار ہے کہ سابق وزیراطلاعات نے میڈیا سے غلط بیانی کی،  شہباز شریف کی بیٹی کے گھرچھاپہ نہیں مارا، نوٹس وصول کرانے گئے تھے.
نیب کے مطابق طلبی کا نوٹس ذاتی طورپر جاکر وصول کرایا جاتا ہے، پولیس کی واحد گاڑی نیب ٹیم کی سیکیورٹی کے لئے ساتھ تھی، مخصوص عناصرنیب کو بدنام کرنے کے لئے من گھڑت پروپیگنڈا کر رہے ہیں.
نیب نے آج شہباز شریف کی اہلیہ اور 2 بیٹیوں کو منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں طلب کرتے ہوئے ان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے۔

About admin

Check Also

آصف علی زرداری کی گرفتار,اور کل یوم سیاہ منانےکا اعلان

پیپلز پارٹی سندھ نے آصف زرداری کی گرفتاری پر کل یوم سیاہ منانے کا اعلان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *