Home / pakistan News / شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا,چند روز میں لندن کے لیے روانہ ہوں گے

شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا,چند روز میں لندن کے لیے روانہ ہوں گے

اسلام آباد : وزات داخلہ نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا، ای سی ایل سے نام لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر نکالا گیا۔
وزارت داخلہ نے ہائی کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکال دیا ہے، محکمہ داخلہ کی جاب سے شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا


شہباز شریف چند روز میں لندن کے لیے روانہ ہوں گے، ذرائع
 اسلام آباد: وزارت داخلہ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکال دیا ہے۔
وزارت داخلہ نے ہائی کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکال دیا ہے، محکمہ داخلہ کی جاب سے شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف چند روز میں لندن کے لیے روانہ ہوں گے جہاں وہ اپنی پوتی کی تیمارداری کریں گے، اس کے علاوہ ف برطانیہ میں قیام کے دوران شہباز شریف صحت کے مسائل کے حوالے سے اپنے معالجین سے رابطہ بھی کریں گے۔
فروری میں ہی لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس ملک شہزاد اور جسٹس مرزا وقاص پرمشتمل بینچ نے شہبازشریف کی رمضان شوگر ملز اور آشیانہ اسکینڈل کیسز درخواست ضمانت پرسماعت کرتے ہوئے ان کی ضمانت منظور کی تھی اور 10 ، 10لاکھ کے 2 ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت بھی کی تھی۔
22 فروری کو وزارت داخلہ نے نیب کی سفارش پر اثاثہ جات کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور اپوزیشن قومی اسمبلی شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں داخل کیا تھا جس کے خلاف 28 فروری کو شہباز شریف نے اپیل دائر کی تھی۔

About admin

Check Also

آصف علی زرداری کی گرفتار,اور کل یوم سیاہ منانےکا اعلان

پیپلز پارٹی سندھ نے آصف زرداری کی گرفتاری پر کل یوم سیاہ منانے کا اعلان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *