Home / pakistan News / زرداری اورنوازشریف کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں, ریلوے کے مسافر 20 فیصد بڑھ گئے ہیں, شیخ رشید

زرداری اورنوازشریف کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں, ریلوے کے مسافر 20 فیصد بڑھ گئے ہیں, شیخ رشید

وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اورنوازشریف کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں اورعمران خان کو پانچ سال پورا کرتے ہوئے دیکھ رہا ہوں،ملک میں پارلیمانی نظام چل رہا ہے ہمیں اسی آئین کو آگے لے کرچلنا ہے۔وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسد عمرجتنی محنت کرسکتے تھے
 انہوں نے کی، اسد عمرنے خود استعفی دیا جبکہ  کابینہ سے صرف ایک وزیر کو نکالا گیا،  جس پر طوفان کھڑا کر دیا گیا، کپتان نے فیصلہ کرنا ہے کس کو کہاں کھڑا کرنا ہے، اسد عمر نے بہت محنت کی مگر کپتان کا فیصلہ بہرحال درست ہے، عمران خان جب حکومت میں آئے خزانہ نام کی کوئی چیز نہیں تھی۔
اسد عمرکے پاس جا کردرخواست کروں گا کہ وہ کابینہ کا حصہ رہیں پورٹ فولیوکی کوئی حیثیت نہیں تاہم عبد الحفیظ شیخ بھی بہت محنتی اورقابل شخصیت ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ آصف زرداری اورنوازشریف کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں، گیس بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نوازشریف اورزرداری کی وجہ سے ہے۔ ملک کوچوروں، ڈاکوں نے اتنے برے طریقے سے لوٹا کہ اگرمیں وزیراعظم ہوتا تواس خالی خزانے کا کیا کرتا، عمران خان کو5 سال پورا کرتے ہوئے دیکھ رہا ہوں، جس پر نیب کے کیسزہوں گے عمران خان اس کوبرداشت نہیں کریں گے۔

 ملک میں پارلیمانی نظام چل رہا ہے ہمیں اسی آئین کو آگے لے کرچلنا ہے۔شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ملک سرحدوں پرحملوں سے نہیں بلکہ معیشت تباہ ہونے سے ٹوٹتے ہیں روس کے ٹوٹنے کی بنیادی وجہ معیشت کی تباہی تھی۔  آئی ایم ایف پروگرام کے بغیرملک نہیں چل سکتا، میں نے پہلے دن سے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کے بغیر کوئی چارہ نہیں۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان ریلوے معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے،
 کراچی سے پشاور تک ایم ایل ون (مین لائن ون)پر وزیراعظم کی موجودگی میں چین میں دستخط ہوں گے، ایم ایل ون میں ٹرین کی سپیڈ کم سے کم 160کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی،   ایم ایل ون کے بعد کراچی اور لاہور کے درمیان 8گھنٹے کا سفر ہو جائے گا، ریلوے کے نئے منصوبوں سیمزید ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو نوکریاں دینے جا رہی ہے،  24تاریخ کو ریلوے کا بجٹ دوں گا۔
ریلوے کے مسافر 20 فیصد بڑھ گئے ہیں: شیخ رشید
اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پیسنجر کوچز کا ٹینڈر منسوخ کر رہا ہوں، چین سے واپسی پر اچھی خبریں سناؤں گا۔ ریلوے کے مسافر 20 فیصد بڑھ گئے ہیں۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیسنجر کوچز کا ٹینڈر منسوخ کر رہا ہوں، 3 سال سے جو افسر ایک ہی جگہ کام کر رہے ہیں ان کا ٹرانسفر ہوگا۔ چین سے واپسی پر اچھی خبریں سناؤں گا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سرسید ٹرین کا افتتاح وزیر اعظم کریں گے۔ کچھ لوگ طعنے دیتے تھے کہ کوچز کہاں سے لائیں گے، ریلوے کے مسافر 20 فیصد بڑھ گئے ہیں۔ اب میں کراچی میں ایک ہفتہ بیٹھا کروں گا۔ ایم ایل ون اور ٹو کے ساتھ ایم ایل تھری پر بھی جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، وزیر اعظم کی موجودگی میں ایم ایل ون پر دستخط ہوں گے۔ ریلوے کے نئے منصوبوں سے ڈیڑھ لاکھ افراد کو روزگار ملے گا۔ شہید ریلوے ڈرائیور کے اہل خانہ کو پلاٹ دیا جائے گا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان بہت محنت کر رہے ہیں، یہ کپتان کا کام ہے باؤنڈری پر کس کو لے جانا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف میں بہت سے لوگ پہلی بار آئے ہیں، وزیر اعظم عمران خان کو 5 سال پورے کرتے دیکھ رہا ہوں۔ وزیر اعظم جب حکومت میں آئے خزانہ نام کی کوئی چیز نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ جس پر نیب کیسز ہوں گے اسے وزیر اعظم برداشت نہیں کریں گے، وزیر دفاع کی میں نے کوئی خبر نہیں سنی۔ نواز شریف، شہباز شریف اور زرداری کا سیاسی مستقبل نہیں۔ صرف شہباز شریف تک قائم ہوں، کسی کے بارے میں کچھ نہیں کہا۔ بلاول باپ کی کرپشن بچانے کے لیے کھڑا ہوگا تو اس کی سیاست ختم ہوجائے گی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں موجودہ آئین کو آگے لے کر چلنا ہے۔ وزیر اعظم نے ایسے وزیر کو نکالا جس کا میں تصور نہیں کرسکتا۔ بجٹ کا پتہ نہیں، 24 اپریل کو ریلوے کے بجٹ کو فائنل کروں گا۔ ایم ایل ون پر چین میں دستخط نہ ہوں یہ سازش تھی۔ چین سے واپسی پر بہت بڑی ٹرین کی خوشخبری دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ میرے پاس ٹریکر کے بھی پیسے نہیں، ٹریکر کی وجہ سے ریلوے میں 2 نمبر لوگ ڈر رہے ہیں۔ یوٹیلٹی اسٹورز سے متعلق 5 ممبرز کی کمیٹی بنی ہے۔ آئی ایم ایف کے پاس جانے کے سوا کوئی اور راستہ نہیں۔ اسد عمر آئی ایم ایف سے معاملات طے کر آئے ہیں۔

About admin

Check Also

آصف علی زرداری کی گرفتار,اور کل یوم سیاہ منانےکا اعلان

پیپلز پارٹی سندھ نے آصف زرداری کی گرفتاری پر کل یوم سیاہ منانے کا اعلان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *