Home / pakistan News / خواہش ہے اسد عمر دوبارہ کابینہ میں آئیں، وزیراعظم عمران خان

خواہش ہے اسد عمر دوبارہ کابینہ میں آئیں، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد
وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسد عمر دوبارہ کابینہ میں آنا چاہیں تو ہم خوش آمدید کہیں گے۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران نے سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی تعریف کی اور کہا کہ وہ اچھے آدمی ہیں۔ خواہش ہےاسدعمردوبارہ کابینہ میں آئیں۔ کسی کو وزارت کا مستقل قلمدان نہیں دیا۔
وزیر اعظم نے کابینہ میں رد و بدل کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر پارٹی رہنماؤں کو اعتماد میں لیتے ہوئے اسد عمر کو اچھے الفاظ میں یاد کیا۔
ذرایع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے کہا ’اسد عمر کو دوبارہ کابینہ میں آنے کے لیے کہیں گے، اسد عمر واپس آئیں تو کابینہ کو فائدہ ہوگا۔
وزیراعظم نے مشیر صحت کو ہدایت کی کہ صحت کے شعبے میں ہنگامی بنیادوں پرکام کیا جائے جبکہ اجلاس کے دوران وفاقی اور صوبائی وزراء کی کارکردگی کی مانیٹرنگ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ پر اعتماد کا اظہار کیا جبکہ اجلاس کے دوران پٹرولیم کی وزارت عارضی طور پر عمر ایوب کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بنی گالہ اجلاس میں معیشت اور سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران کابینہ میں ردو بدول سے متاثرہ وزراء غیر حاضر رہے۔ غیر حاضر رہنے والوں میں فواد چودھری، شہریار آفریدی، غلام سرور، سابق وزیر خزانہ اسد عمر اور سابق وزیر صحت عامر کیانی شامل ہیں۔
اجلاس میں پرویز خٹک، جہانگیر ترین، فردوس عاشق اعوان، شیخ رشید احمد، فیصل واوڈا، عمر ایوب، عبدالرزاق داؤد، حماد اظہر، عثمان ڈار، فیصل جاوید، کنول شوزب اور دیگر شریک تھے۔ 
 اجلاس میں موجودہ ملکی صورت حال اور پارٹی بیانیے پر تفصیلی غور کیا گیا ہے، اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے اجلاس کے شرکا کو سیاسی  اور معاشی صورت حال میں وفاقی کابینہ میں تبدیلی اور پارٹی کےلائحہ عمل سے متعلق آگاہ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے سابق وزیر خزانہ اسد عمر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسد عمر اچھے آدمی ہیں، اگر وہ دوبار آنا چاہیں تو ہم بھی انہیں کابینہ کا حصہ بنانا چاہیں گے.
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تمام وزرا میڈیا پر جائیں، وہ حقائق ضرور بتائیں لیکن لوگوں کو ڈرائیں نہیں بلکہ ان کو امید دلائیں۔

About admin

Check Also

آصف علی زرداری کی گرفتار,اور کل یوم سیاہ منانےکا اعلان

پیپلز پارٹی سندھ نے آصف زرداری کی گرفتاری پر کل یوم سیاہ منانے کا اعلان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *