Home / pakistan News / یوم پاکستان پراسلام آباد میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ

یوم پاکستان پراسلام آباد میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ

یوم پاکستان آج پورے قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے، اس موقع پر اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ جاری ہے۔
ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، اور اس سلسلے میں آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ جاری ہے۔
ملک بھر میں آج قومی جوش و جذبے سے یوم پاکستان منایا جارہا ہے، اس حوالے سے ملک بھر میں تقریبات کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہے 
گا . اسلام آباد میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ جاری ہے۔
جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان آرمی 

چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ایئرچیف مجاہد انور خان اور ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور دیگر اہم سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات شریک ہیں۔

یوم پاکستان کی پریڈ کے مہمان خصوصی ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد ہیں جب کہ آذر بائیجان کے وزیر دفاع، بحرین کی فوج کے سربراہ، 

سلطنت آف عمان کے سرکاری عہدیداران بھی تقریب میں شریک ہیں۔
یوم پاکستان کے موقع پر تینوں مسلح افواج اور سیکیورٹی فورسز کے دستے مارچ پاسٹ کریں گے جبکہ پاک فضائیہ کے شاہینوں کا فضائی مظاہرہ بھی دیکھنے لائق ہوگا۔
چاروں صوبوں کی ثقافت کے مختلف پہلوؤں کی عکاسی کرنے والے فلوٹس بھی پریڈ کا حصہ ہیں۔
پوم پاکستان پر ہونے والی پریڈ میں چین کے جے 10 اور ترکی کے ایف 16 لڑاکا طیارے شامل ہیں، سعودی عرب، آزربائیجان کے فوجی دستے بھی شریک ہیں۔
اسلام آباد میں پریڈ گراؤنڈ کے اطراف کی سڑکوں کو بھی بند رکھا جائے گا، علاقے میں موبائل فون سروس معطل رہے گی جبکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے متبادل پلان جاری کردیا گیا ہے۔
علی الصبح اسلام آباد میں دن کا آغاز اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس، اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔
توپوں کی سلامی کے موقع پر پاک فوج کے جوانوں کی جانب سے ’نعرہ تکبیر‘ اور ’پاکستان زندہ باد‘ کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔

About admin

Check Also

مریم نواز کی حکومت پر کڑی تنقید

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ ان کے دور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *