Home / health tips / ہاتھوں کی کلائی پر ابھری ہوئی اس رگ کا کیا مقصد ہے

ہاتھوں کی کلائی پر ابھری ہوئی اس رگ کا کیا مقصد ہے

اکثر آپ کے ہاتھ کی ایک مخصوص حرکت سے کلائی پر ایک رگ ابھر آتی ہے، کیا آپ جانتے ہیں یہ رگ کس کام کے لیے ہے؟
آپ کے ہاتھ میں یہ رگ موجود ہے یا نہیں، یہ جاننے کے لیے کسی ہموار سطح پر اپنی ہتھیلی کو پشت کے بل رکھیں۔
اب اس ہاتھ کے انگوٹھے اور چھوٹی انگلی کو ملا دیں، آپ کی کلائی پر یہ رگ ابھر آئے گی۔


اس رگ کو پیلمیرس لونگس کہا جاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کلائی کا یہ حصہ ہمارے اجداد کے لیے بے حد فائدہ مند تھا جو انہیں درختوں پر چڑھنے میں مدد دیتا تھا۔
نسلوں کے ارتقا کے بعد اب بھی اجداد کی یہ نشانی ہمارے جسم میں موجود ہے باوجود اس کے، کہ اس کا استعمال ختم ہوگیا ہے۔
اور ہاں، اگر آپ کی کلائی پر یہ رگ موجود نہیں تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ دنیا کے 14 فیصد افراد میں اب یہ حصہ موجود نہیں ہوتا، گویا آہستہ آہستہ تمام جدید انسان اس رگ سے محروم ہوجائیں گے۔

About admin

Check Also

وقت سے پہلے بالوں کو سفید کرنے والی وجوہات کون کون سی ہے

بال سفید ہونا بڑھتی ہوئی عمر کا حصہ ہے لیکن بعض افراد کے بال وقت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *