Home / pakistan News / کوئٹہ گلیڈی ایٹررز پہلی مرتبہ پی ایس ایل چیمپیئن بن گئی,زلمی کو 8 وکٹوں سے شکست

کوئٹہ گلیڈی ایٹررز پہلی مرتبہ پی ایس ایل چیمپیئن بن گئی,زلمی کو 8 وکٹوں سے شکست

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2019 کے فائنل میں پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی مرتبہ پی 

ایس ایل چیمپیئن بننے کا اعزاز. .حاصل کرلیا۔پی ایس ایل فائنل میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی نے 139 رنز کا ہدف دیا جسے 

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 18ویں اوورز میں حاصل کرلیا۔

گلیڈی ایٹرز کی پہلی وکٹ 19 رنز پر گری جب شین واٹسن 7 رنز بنا کر عمر امین کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوئے، احسن علی نے 25 رنز کی

 اننگز کھیلی۔
احمد شہزاد نے 59 اور رائلی روسو نے 39 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی
۔
پشاور زلمی کے وہاب ریاض نے ایک وکٹ حاصل کی، پی ایس ایل سیزن فور میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے حسن علی 

فائنل میچ میں کوئی وکٹ نہیں لے سکے
۔
زلمی کی پہلی وکٹ 4 رنز پر گری جب امام الحق 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، 62 رنز کے مجموعی اسکور پر کامران اکمل 21 رنز بنا کر محمد 

نواز کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

صہیب مقصود 20 رنز بنا کر براؤو کا نشانہ بنے، عمر امین نے 38 رنز کی اننگز کھیلی، پولارڈ کو 7 رنز پر محمد حسنین نے سرفراز حمد کے ہاتھوں 

کیچ آؤٹ کرایا۔

کپتان ڈیرن سیمی 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے انہیں ڈی جے براؤو نے آؤٹ کیا، وہاب ریاض 12 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

فاسٹ بولر محمد حسنین نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا، ڈیوئن براؤو نے دو وکٹیں حاصل کیں، محمد نواز اور فواد احمد نے ایک، ایک

 وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں فائنل میچ میں سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے، دونوں ٹیموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی 

گئی ہے۔
سرفراز احمد نے کہا کہ پاکستان پر امن ملک ہے اور یہاں کے لوگ کرکٹ سے بہت محبت کرتے ہیں، مداحوں کا شکر گزار ہوں کہ وہ 

گراؤنڈ میں آئے اور سپورٹ کیا۔

About admin

Check Also

مریم نواز کی حکومت پر کڑی تنقید

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ ان کے دور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *