Home / international news / کرائسٹ چرچ حملہ,6 پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق

کرائسٹ چرچ حملہ,6 پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ حکام نے کرائسٹ چرچ حملے میں چھ پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق کر دی
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ شہدا میں سہیل شاہد، سید جہانداد علی، سید اریب احمد، محبوب ہارون، نعیم رشید اور طلحہ نعیم شامل ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ تمام شہدا کی شہادت کی تصدیق نیوزی لینڈ حکام کی جانب سے کی گئی، بقیہ تین گمشدہ افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا ہے کہ نیوزی لینڈ میں دہشتگردی کے واقعے میں شہید ہونے والوں کے اہلخانہ سے پاکستانی حکام رابطے میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حملے میں شہید ہونے والوں کا پوسٹ مارٹم مقامی قوانین کے مطابق ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ مقامی پولیس کی جانب سے 74 گمشدہ افراد کی فہرست جاری کی گئی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ یہ فہرست اہل خانہ اور سفارتی مشنز کی مدد سے تیار کی گئی، مقامی پولیس نے بتایا ہے کہ ان کے پاس 49 لاشیں ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا سفارتی مشن کرائسٹ چرچ میں موجود ہے اور حکام سے رابطے میں ہے۔
 ڈپٹی ہائی کمشنر معظم شاہ نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اس کی تصدیق کی.
ڈپٹی ہائی کمشنر نے کہا کہ شہادتوں، ناموں کی فہرست مقامی مسجد کے امام نے پڑھ کر سنائی، مجموعی طورپر9 پاکستانیوں کی گمشدگی کی اطلاعات ملی تھیں.
انھوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ حکام نے 6 پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق کردی، پاکستانی شہدا میں سہیل شاہد، سید جہاندادعلی، سید اریب احمد، محبوب ہارون، نعیم رشید اور ان کے بیٹے طلحہٰ نعیم شامل ہیں.
ذیشان رضا ان کے والدین کی تفصیل کچھ دیرمیں جاری کی جائیں گی، ان کے بارے میں لوگ کم جانتے تھے، اس لیے تصدیق میں‌وقت لگ رہا ہے.
اس حملے کےبعد سے کئی پاکستانی لاپتہ ہیں۔ اس حوالے سے نیوزی لینڈ میں موجود پاکستانی حکام سرگرم ہیں۔
نیوزی لینڈ کی مساجد پر ہونے والے حملے کو نیوز لینڈ کی وزیر اعظم دہشت گردی کا واقعہ قرار دے چکی ہیں لیکن اس کے باوجود مغربی اداروں نے اسے دہشت گرد حملہ لکھنے سے گریز کیا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفیں خاصے برہم ہیں۔

About admin

Check Also

نیوزی لینڈ مساجد حملہ آورکے اسلحے پر عبارت

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں جمعے کی نماز کے دوران مساجد پر دہشتگرد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *