Home / pakistan News / چنیوٹ میں خاوند نے بیوی اور 3 بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

چنیوٹ میں خاوند نے بیوی اور 3 بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

چنیوٹ: صوبہ پنجاب کے شہر چنیوٹ میں سفاک شوہر نے بیوی اور تین بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔
چنیوٹ کے علاقے رائے چند میں اعجاز نامی شخص نے اپنی بیوی اور بچوں کو گولیاں مارکر خودکشی کرلی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں واقعہ گھریلو ناچاقی کی وجہ سے پیش آیا، مزید تحقیقات کر رہے ہیں، ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے 
لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق افسوس ناک واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں اعجاز کی بیوی ، دو بیٹیاں اور بیٹا شامل ہے
۔پولیس کے مطابق رائے چند کے رہائشی محمد اعجاز نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اپنی32سالہ بیوی روبینہ، 5 سالہ بیٹے ابوبکر، 4 سالہ تحریم اور 3 سالہ مرتضین کو گولیاں مار کر قتل کیا ۔علاقے کے لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ انتہائی غریب فیملی تھی اور میاں بیوی میں غربت کی وجہ سے اکثر لڑائی رہتی تھی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او انور کھیتران، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او تھانہ سٹی موقع پر پہنچ گئے جبکہ موقع سے گولیاں اور دیگر تمام شواہد اکٹھے کئے گئے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ 2 بچوں نے بھاگ کر جان بچائی جن کی عمر 7 سے 10 سال کے درمیان تھی۔
اہل علاقہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ علی الصبح 5 فائروں کی آواز سنی گئی تھی۔

About admin

Check Also

آصف علی زرداری کی گرفتار,اور کل یوم سیاہ منانےکا اعلان

پیپلز پارٹی سندھ نے آصف زرداری کی گرفتاری پر کل یوم سیاہ منانے کا اعلان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *