Home / pakistan News / پنجاب اسمبلی کے ارکان کی تنخواہیں بڑھانے کا بل منظور کر لیا۔

پنجاب اسمبلی کے ارکان کی تنخواہیں بڑھانے کا بل منظور کر لیا۔

پنجاب اسمبلی کے ارکان کی تنخواہوں میں اضافے کا بل منظور
لاہور: پنجاب اسمبلی کے ارکان کی موجیں لگ گئیں، اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کا بل کثرت رائے 
سے منظور کرلیا گیا۔
تحت وزیر اعلیٰ پنجاب چار لاکھ پچیس ہزار اور اسپیکر دو لاکھ ساٹھ ہزار روپے وصول کریں گے۔ ارکان کی تنخواہ اور مراعات تراسی ہزار ماہانہ سے بڑھا کر ایک لاکھ پچانوے ہزار روپے کر دی گئیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات صمصام بخاری کہتے ہیں ارکان اسمبلی کی مراعات اتنی غیرمعمولی تو نہیں کہی جا سکتیں۔
ایوان میں پی کے ایل آئی کے بل کے معاملے پر اپوزیشن نے احتجاج کیا تو اسپیکر چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ پی کے ایل آئی کا کریڈٹ ن لیگ کی حکومت کو بھی جائےگا۔
چھ مرتبہ وزیر اعلٰی پنجاب رہنے والے کو لاہور میں سرکاری رہائش دی جائے گی، لاہور میں اپنی چھت نہ ہونے پر سابق وزرائے اعلٰی کو گھر بھی دیا جائے گا۔
یاد رہے جنوری میں ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے پرائیویٹ بل اسمبلی میں جمع کرایا گیا تھا ، جس میں بنیادی تنخواہ میں اضافے سمیت 6 مراعات میں اضافے کی تجویز کی گئی تھی۔
بل میں بنیادی تنخواہ 18 ہزار سے بڑھا کر 3 لاکھ روپے، ڈیلی الاؤنس 1 ہزار سے بڑھا کر 4 ہزار روپے، کنوینس الاؤنس 6 سو روپے سے بڑھا کر 3 ہزار روپے کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔
علاوہ ازیں اس بل میں ایڈیشنل ٹریولنگ الاؤنس 1 لاکھ 20 ہزار سالانہ سے بڑھا کر 5 لاکھ روپے سالانہ، ہاؤس رینٹ 29 ہزار ماہانہ سے بڑھا کر 50 ہزار روپے، یوٹیلیٹی الاؤنس 6 ہزار سے بڑھا کر 20 ہزار روپے کرنے کی تجویز کی گئی تھی۔

About admin

Check Also

آصف علی زرداری کی گرفتار,اور کل یوم سیاہ منانےکا اعلان

پیپلز پارٹی سندھ نے آصف زرداری کی گرفتاری پر کل یوم سیاہ منانے کا اعلان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *