Home / All Posts / وفاقی کابینہ اجلاس: فواد چوہدری اور اسد عمر کے درمیان تلخ کلامی کیوں ہوئی,

وفاقی کابینہ اجلاس: فواد چوہدری اور اسد عمر کے درمیان تلخ کلامی کیوں ہوئی,

           اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران وفاقی وزرا میں تلخ کلامی کی خبر سامنے آئی ہے
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اجلاس میں وزیر خزانہ اسدعمر اور وزیر اطلاعات فوادچوہدری کےدرمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا ہے.
ذرائع کے مطابق اسدعمر نے پیپلزپارٹی کی قیادت کومناسب جواب نہ دینے پر فواد چوہدری سے ناراضی ظاہر کی، اس کے جواب میں وزیر اطلاعات فواد 
چوہدری نے کہا کہ میں آپ کی ہدایت پر کام نہیں کرسکتا.

کابینہ اجلاس کے دوران ایک وفاقی وزیر کی بیرون ملک روانگی پر بھی تنقید ہوئی. وزیراعظم نے وزرا، وفاقی سیکریٹریز کو بیرون ملک دورے محدود کرنے کا حکم دیا.
اسلام آباد وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر اور وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری کے درمیان تلخ کلامی کی خبریں سامنے آنے کے بعد 

فواد چوہدری خود بھی میدان میں آگئے ۔وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہونے کے بعد فواد چوہدری نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسدعمر سے بھائیوں والا تعلق 

ہے ،اجلاس کے دوران ان سے کوئی جھڑپ نہیں ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں تو بہت سی باتیں ہوتی رہتی ہیں لیکن اسد عمر سے کوئی تلخ کلامی نہیں ہوئی۔
فواد چوہدری نے اپنے پریس کانفرنس میں اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اسدعمربھائیوں کی طرح ہے، کوئی تلخ کلامی نہیں ہوئی۔
وزیر اطلاعات نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ کہ  اجلاس کے آغاز میں نیوزی لینڈ کے شہدا کیلئے فاتحہ کی گئی، کابینہ نے نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کی شدید مذمت کی ہے۔

About admin

Check Also

آصف علی زرداری کی گرفتار,اور کل یوم سیاہ منانےکا اعلان

پیپلز پارٹی سندھ نے آصف زرداری کی گرفتاری پر کل یوم سیاہ منانے کا اعلان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *