Home / pakistan News / وزیر اطلاعات فیاض چوہان مستعفی ہو گے

وزیر اطلاعات فیاض چوہان مستعفی ہو گے

لاہور: ہندو کمیونٹی سے متعلق غیر اخلاقی بیان پر وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے استعفیٰ طلب کیے جانے کےبعد وزیر اطلاعات فیاض چوہان نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا۔
فیاض الحسن چوہان کے ہندو برادری سے متعلق متنازع بیان کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب نے انھیں استعفیٰ دینے کی ہدایت کی، وزیر اعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو آج ہی ایکشن لینے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد یہ کارروائی عمل میں آئی۔
وزیر اعظم کی ہدایت
وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے یہ واضح کیا گیا ہے کہ اس نوع کا کوئی بھی بیان قابل قبول نہیں.
وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ  کسی بھی مذہب کی دل آزاری قبول نہیں ہوگی۔ وزیراعظم نے تمام وفاقی اورصوبائی وزراکو ایسےمعاملات پرمحتاط رہنےکی ہدایت کی ہے۔
شہباز گل کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے واضح کیا ہے کہ ایسے بیان کی اجازت نہیں دےسکتےجس سے اقلیتی برادری کو تکلیف ہو۔
ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کی تصدیق
ترجمان وزیر اعلیٰ  پنجاب شہباز گل نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے فیاض الحسن چوہان سے ملاقات کی ، جس کے بعد انھوں نے عہدے سے مستعفیٰ ہونےکافیصلہ کیا۔  
تجزیہ کاروں کے مطابق صمصام بخاری کو  پنجاب کا نیا وزیراطلاعات بنائے جانے کا امکان قومی امکان ہے، البتہ کوئی اور نام بھی سامنے آسکتا ہے.
یاد رہے کہ وزیر اطلاعات پنجاب ابتدا ہی سے اپنے بیانات کے باعث تنازعات کا شکار رہے. ماضی میں‌ بھی انھیں‌ ایک اداکارہ سے متعلق اپنے غیر محتاط بیان پر معافی مانگنی پڑی تھی.

About admin

Check Also

آصف علی زرداری کی گرفتار,اور کل یوم سیاہ منانےکا اعلان

پیپلز پارٹی سندھ نے آصف زرداری کی گرفتاری پر کل یوم سیاہ منانے کا اعلان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *