Home / health tips / نیند کی کمی آپ کو کن بیماریوں کا شکار کر سکتی ہے۔

نیند کی کمی آپ کو کن بیماریوں کا شکار کر سکتی ہے۔

 نیند کی کمی آپ کی صحت پر کیا اثرات مرتب کرتی ہے اور آپ کو کن خطرناک بیماریوں میں مبتلا کر سکتی ہے؟
ایک عام انسان کیلئے8گھنٹے کی نیند پوری کرنا انتہائی ضروری ہے،اگر کوئی انسان اس دورانیے سے کم یا زیادہ نیند لیتا ہے تو وہ مختلف قسم کی بیماریوں کا شکار ہو سکتا ہے۔ذیل میں دیکھتے ہیں کہ وہ بیماریاں کس 
نوعیت کی ہیں

ہائی بلڈ پریشر
نیند کی کمی آپ کو بلند فشارِ خون یعنی ہائی بلڈ پریشر جیسے مرض میں مبتلا کر سکتی ہے

کولیسٹرول میں اضافہ

نیند کی کمی آپ کے جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو بلند کرتی ہے جس کے باعث آپ موٹاپے اور امراضِ قلب 
کی بیماریوں میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔

ذیابیطس

نیند کی کمی آپ کے جسم میں موجود انسولین کے ہارمون کی کارکردگی کو متاثر کرتی ہے۔ انسولین ہماری غذا میں موجود شکر کو جذب کرتا ہے جس کے باعث یہ ہمارے جسم کا حصہ نہیں بن پاتی۔
اگر یہ ہارمون کام کرنا چھوڑ دے تو جسم میں شکر کی مقدار بڑھ جاتی ہے جس سے ذیابیطس کی بیماری پیدا ہوتی ہے۔ اس بیماری کا واحد علاج مصنوعی طریقہ سے جسم میں انسولین داخل کرنا ہی ہے۔

ہائی بلڈ پریشر

نیند کی کمی بلڈ پریشر میں اضافہ کرتی ہے اور آپ کو ہائی بلڈ پریشر کا مریض بنا سکتی ہے۔

کولیسٹرول میں اضافہ

نیند کی کمی سے آپ کے جسم میں کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ ہوسکتا ہے جس سے آپ موٹاپے اور امراض قلب سمیت کئی بیماریوں کا شکار بن سکتے ہیں۔

ڈپریشن

نیند کی کمی ہمارے جسم کو تھکن کا شکار کر سکتی ہے جس کے باعث چڑچڑے پن جیسی بیماری جنم لیتی 
ہے۔یہ چڑچڑاہٹ آگے چل کر ڈپریشن کا روپ دھار لیتی ہے۔

About admin

Check Also

وقت سے پہلے بالوں کو سفید کرنے والی وجوہات کون کون سی ہے

بال سفید ہونا بڑھتی ہوئی عمر کا حصہ ہے لیکن بعض افراد کے بال وقت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *