Home / pakistan News / نواز شریف کی طبیعت بہتر نہیں,رات بھر انجائنا کی شکایت رہی:مریم نواز شریف

نواز شریف کی طبیعت بہتر نہیں,رات بھر انجائنا کی شکایت رہی:مریم نواز شریف

نواز شریف کی طبیعت بہتر نہیں، مریم نوازلاہورسابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت بہتر نہیں۔ والد کو رات بھر انجائنا کی شکایت دوبارہ رہی۔سابق وزیراعظم  نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف، حمزہ شہباز اور مریم نواز نے ملاقاتیں کیں۔ مریم نواز اپنے والد کیلئے کھانا، پھل، ادویات اور دیگر اشیاء لے کر جیل پہنچیں تو کارکنان کی جانب سے نعرے لگا کر ان کا استقبال کیا گیا۔مریم نواز نے جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میاں صاحب کے ذاتی معالج کو ساتھ لے کر آئی تھی۔ میاں صاحب کا بلڈ پریشر ذہنی دباؤکی وجہ سے ٹھیک نہیں، کل رات بھر دوبارہ انجائنا کی شکایت رہی، ڈاکٹر نے ان کی دوائیاں میں تبدیلی کی ہے، جمعرات کو نوازشریف خرابی صحت کے باعث 
ملاقاتیں نہیں کریں گے.

بلاول بھٹو سے متعلق پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ کل بھی بلاول بھٹو کا شکریہ ادا کیا، آج بھی کرتی ہوں.

نواز شریف سے مریم نواز، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ملاقات میں پیپلزپارٹی سے متعلق امور پر بات چیت بھی کی گئی۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کی نواز شریف سے ملاقات سمیت متعدد معاملات بھی زیر غور آئے تاہم آئندہ جمعرات کو نواز شریف خرابی صحت کے باعث کسی سے بھی ملاقات نہیں کریں گے

About admin

Check Also

مریم نواز کی حکومت پر کڑی تنقید

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ ان کے دور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *