Home / pakistan News / نوازشریف کے لیے نیک خواہشات پر بلاول بھٹو زرداری کیلئے دعاگو ہوں ,مریم نواز شریف

نوازشریف کے لیے نیک خواہشات پر بلاول بھٹو زرداری کیلئے دعاگو ہوں ,مریم نواز شریف

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی 

فکر مندانہ اور مدبرانہ سوچ قابل قدر‌ ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن ) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو 

زرداری کی کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف ملاقات پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ میں بلاول بھٹو کی بہت شکر گزار ہوں، ان کی فکر مندانہ اور مدبرانہ سوچ قابل قدر ہیں۔ 
مریم نواز نے کہا کہ بلاول بھٹوکی نوازشریف کے لیے نیک خواہشات پر ان کیلئے دعاگوہوں ،اللہ آپ کو سلامت رکھے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ آج نوازشریف کی عیادت کیلئے کوٹ لکھپت جیل پہنچے۔ ملاقات کے دوران قمر زمان کائرہ، مصطفے نوا ز کھوکھر اور جمیل سومرو بھی بلاول کے ہمراہ موجود تھے۔نوازشریف سے ملاقات کے بعد بلاول نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف سے ملاقات کا کوئی سیاسی مقصد نہیں تھا، صرف ان کی طبیعت دریافت کی۔ نوازشریف کافی بیمار لگ رہے تھے اس کے باوجود وہ کوئی سمجھوتہ کرتے نظر نہیں آتے۔ نہیں لگتا کوئی ڈیل ہو رہی ہے، ایسی باتیں سازش ہیں، میاں صاحب اپنے اصولوں پر قائم ہیں۔ نوازشریف کہتے ہیں نظریاتی ہوں، وہ نظریاتی سیاست کریں گے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی
بلاول نے کہا تھا کہ نواز شریف کی صحت سے متعلق اطلاعات مل رہی تھیں، سیاسی اختلافات ہوتے ہیں لیکن ہر انسان کی 

اقدار ہوتی ہیں،  ہمارا دین بھی کہتا ہے کہ کوئی بیمار ہو تو اس کی عیادت کرنی چاہیئے، ایک عام قیدی کے ساتھ بھی اس 

قسم کی ناانصافی نہیں ہونی چاہیئے۔ کوئی بھی قیدی بیمار ہو تو حکمرانوں کی ذمہ داری ہے سہولت فراہم کرے۔

About admin

Check Also

آصف علی زرداری کی گرفتار,اور کل یوم سیاہ منانےکا اعلان

پیپلز پارٹی سندھ نے آصف زرداری کی گرفتاری پر کل یوم سیاہ منانے کا اعلان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *