Home / pakistan News / ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کی 3 روزہ دورے پر پاکستان پاکستان پہنچ گئے، وزیر اعظم عمران خان نے استقبال کیا

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کی 3 روزہ دورے پر پاکستان پاکستان پہنچ گئے، وزیر اعظم عمران خان نے استقبال کیا

مہاتیر محمد ملائیشیا کے تاجروں اور صنعت کاروں کے وفد کے ہمراہ نور خان ایئربیس پہنچے جہاں وزیر اعظم عمران خان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر سینئر حکام بھی وزیر اعظم کے ہمراہ موجود تھے۔ملائیشیا کے وزیر اعظم 23 مارچ کو یوم پاکستان کی پریڈ میں مہمان اعزازی ہوں گے۔
مہاتیر محمد کی دوطرفہ مصروفیات میں صدر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ معاونین کے بغیر اور وفود کی سطح پر ملاقاتیں شامل ہیں۔

دونوں وزرائے اعظم مختلف صنعتوں کے چیف ایگزیکٹو افسران کے ‘گول میز اجلاس’ سے بھی خطاب کریں گے جنہوں نے پاکستان میں کار سازی اور مواصلات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ ملائیشیا کے وزیر اعظم کے دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ برادرانہ اور دوستانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ مہاتیر محمد کے دورے میں دونوں ممالک کے عوام کے باہمی مفاد کے لیے معاشی، تجارتی، سرمایہ کاری اور دفاعی شعبوں میں تعلقات کے فروغ پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
استقبال کے بعد ملائیشین وزیر اعظم کووزیر اعظم ہاؤس لےجایاجائے گا، جہاں ڈاکٹر مہاتیرمحمد کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا جبکہ وہ وزیراعظم ہاؤس میں پودا لگائیں گے۔
جس کے بعد مہاتیر محمد کی وزیر اعظم عمران خان سے ون آن ون ملاقات ہوگی جبکہ دونوں ممالک کی قیادت میں وفود کی سطح پر بھی ملاقات ہوگی، ملائیشین وزیر اعظم کا قیام ریڈ زون کے اندر نجی ہوٹل میں ہوگا۔
وزیراعظم عمران خان 22 مارچ کو ملائیشین ہم منصب کو ظہرانہ دیں گے ، ظہرانے سے قبل ملائیشین وفد سے مختلف وفود کی ملاقات،ایم او یو پر دستخط ہوں گے۔

About admin

Check Also

آصف علی زرداری کی گرفتار,اور کل یوم سیاہ منانےکا اعلان

پیپلز پارٹی سندھ نے آصف زرداری کی گرفتاری پر کل یوم سیاہ منانے کا اعلان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *