Home / health tips / مصنوعی دانت یا بتیسی کیسے تیار کی جاتی ہے

مصنوعی دانت یا بتیسی کیسے تیار کی جاتی ہے

زیادہ عمر میں یا
بڑھاپے میں دانت گر جانے کے بعد اکثر افراد مصنوعی بتیسی کا استعمال کرتے ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں یہ بتیسی کیسے بنائی جاتی ہے
امریکا میں مصنوعی بتیسی بنانے کا رجحان بہت زیادہ ہے کیونکہ یہاں 2 کروڑ کے قریب افراد مصنوعی بتیسی استعمال کرتے ہیں اور ان میں عمر کی کوئی قید نہیں۔
بتیسی بنانے کے لیے سب سے پہلے دندان ساز مریض کے جبڑے کا ناپ لیتا ہے۔ اس کے لیے ایک پیسٹ استعمال کیا جاتا ہے جسے چند سیکنڈز تک مریض کے منہ میں رکھا جاتا ہے جس کے بعد یہ پیسٹ جبڑے کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔

اس سانچے کو لیبارٹری میں بھیجا جاتا ہے۔ پہلے مرحلے میں اسی سائز کا جبڑا موم سے بنایا جاتا ہے اور سنتھیٹک فائبر کی ایک قسم آکریلک سے بنے ہوئے دانت اس میں فکس کیے جاتے ہیں۔
اس جبڑے کو دوبارہ دندان ساز کے پاس بھیجا جاتا ہے جو اسے مریض کے منہ میں لگا کر اس کا سائز اور فٹنگ چیک کرتا ہے۔
اس کے بعد اسے واپس لیبارٹری بھیجا جاتا ہے، اب بتیسی میں موم کی جگہ بھی آکریلک لگا دیا جاتا ہے۔ اس کے بعد اسے کھولتے ہوئے پانی میں ابالا جاتا ہے تاکہ کہیں اگر موم رہ گئی ہے تو وہ پگھل جائے۔
مصنوعی بتیسی کی فنشنگ اور رنگ و روغن کا کام کیا جاتا ہے۔

About admin

Check Also

وقت سے پہلے بالوں کو سفید کرنے والی وجوہات کون کون سی ہے

بال سفید ہونا بڑھتی ہوئی عمر کا حصہ ہے لیکن بعض افراد کے بال وقت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *