Home / pakistan News / لاہور: بیوی پر تشدد، بال کاٹنے والے شوہر گرفتار 4روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

لاہور: بیوی پر تشدد، بال کاٹنے والے شوہر گرفتار 4روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

لاہور: ڈیفنس کے علاقے میں مبینہ طور پر شوہر نے دوستوں کے سامنے رقص کرنے سے انکار پر بیوی پر تشدد کیا اور اس کے بال کاٹ دیے۔
اسما عزیز نامی خاتون نے ویڈیو بیان دیتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ اس کا شوہر میاں فیصل روزانہ دوستوں کو گھر لاتا اور ان کے سامنے اسے رقص کرنے کا کہا کرتا تھا، رقص سے انکار پر شوہر نے دوستوں کے ساتھ مل کر تشدد کیا اور پائپوں سے مارا۔
خاتون کے مطابق شوہر نے اس کے سر کے بال بھی مونڈ دیے جب کہ ملازمین کے سامنے برہنہ کیا اور الٹا لٹکانے کی کوشش کی۔
عورت  نے بتایا کہ ان کی میاں فیصل نامی شخص نے چار سال قبل پسند کی شادی ہوئی تھی، شوہر نے اس کے پیسے بھی ہڑپ کرلیے۔
لاہور میں بیوی پر تشدد کے الزام میں گرفتار  شوہر  کو 4روزہ  جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔خاتون پر تشدد کرنے والے فیصل نامی ملزم اور اس کے ساتھی کو لاہور کی  ماڈل ٹائون کچہری میں پیش کیا گیا،  عدالت نے خاتون پر تشدد کے الزام میں گرفتار ملزم فیصل اور اس کے ساتھی کو 4روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔یاد رہے پولیس نے رقص نہ کرنے پر بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم  فیصل کو ساتھی  سمیت    گرفتار کیا۔

لاہور پولیس کے مطابق ملزم کے قبضہ سے استرا، برش اور دیگر سامان  بھی برآمد کیا گیا۔ متاثرہ خاتون نے فیصل نامی شخص سے چار سال قبل محبت کی شادی کی تھی۔ خاتون کا کہنا ہے کہ میں نے دوستوں کے سامنے رقص کرنے سے انکار کیا تو شوہر نے ملازمین کے ساتھ مل کر پائپوں سے تشدد کیا اور سر کے بال بھی کاٹ دیئے ۔متاثرہ خاتون  نے بتایا کہ جب میں پولیس کے پاس گئی تو میرے پائوں میں جوتی تک نہیں تھی،  پولیس اہلکار مجھ سے پیسوں کا تقاضا کرتے رہے، پولیس اہلکاروں نے میڈیکل کروانے کے لیے بھی پیسے مانگے،مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون  نے بتایا  کہ پولیس کی جانب سے درج ہونے والی ایف آئی آر میں 354 اے کی دفعہ نہیں لگائی گئی۔شوہر کے تشدد کا نشانہ بننے والی متاثرہ خاتون نے  بتایا کہ  اسکی شادی کو4سال ہوگئے ہیں۔ پسند کی شادی تھی،شوہرنے6ماہ بعد مارپیٹ شروع کردی،چندروزقبل شوہر نے دوستوں کے سامنے ڈانس کرنے کو کہا،انکارکرنے پرشوہرنے  ملازموں کے ہمراہ تشددکانشانہ بنایا۔خاتون نے بتایا کہ ساتھ دینے والی سہیلی کوبھی شوہر دھمکا رہا ہے ایک روز شوہر نے ساری رات کمرے میں بند کرکے تشددکانشانہ بنایا،
 شوہر نے بال کاٹ دیئے،اعضابھی کاٹنا چاہتا تھا۔خاتون کے مطابق اس کے شوہر کی ورکشاپ تھی،آن لائن گاڑی بیچنے  پرپہلی ملاقات ہوئی، شادی کے بعدپہلے6ماہ خوشی سے گزارے، ساس اچھی خاتون ہیں،سسرال والے شوہر سے نہیں ملتے تھے، خاتون نے الزام لگایا کہ تھانے پہنچنے پرپولیس نے نا زیباالفاظ استعمال کیے،رشوت طلب کی، پولیس نے کوئی ایف آئی آردرج نہیں کی۔ ساتھ دینے پرپنجاب حکومت کی شکرگزارہوں،حکومت نے امید دلائی عدالتوں سے انصاف ملے گا،چاہتی ہوں شوہر کو سخت سے سخت سزاملے۔5سے6بارپولیس سے رابطہ کرنیکی کوشش کی۔خاتون نے کہا  کہ  شوہرکے پولیس سے اچھے تعلقات ہیں۔ وزیراعظم اور حکومت سے اپیل ہے
 قوانین میں بہتری لائیں۔ایسا قانون بنایا جائے جہاں عام آدمی کو انصاف مل سکے۔ بے  سہاراخواتین کیلئے  کام کرنا چاہتی ہوں۔ایس پی ماڈل ٹائون علی وسیم نے  میڈیا سے گفتگو میں  کہاتھا کہ 25 مارچ کی شام 06 بجے متاثرہ خاتون خود تھانہ کاہنہ آئیں اور اسی روز مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔ترجمان لاہور پولیس علی وسیم  نے بتایا کہ پولیس نے خاتون کی درخواست پر ہر مرحلے پرفوری قانونی ایکشن لیا اور پولیس کی طرف سے بھرپور تعاون کیا گیا۔
ایس ایچ او تھانہ کاہنہ نے معاملہ سننے کے بعد اے ایس آئی طاہر کو ڈی ایچ اے رہبر کے گارڈز کے ہمراہ فوری ریڈ کے لئے بھیجا۔ایس پی ماڈل ٹائون نے بتایا کہ ڈی ایچ اے انتظامیہ کے مطابق خاتون اور اسکے شوہر کے درمیان جھگڑا آئے روز کا معاملہ ہے۔  ترجمان پولیس نے بتایا کہ معاملہ مزید کارروائی کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے پاس ہے۔
خاتون نے الزام لگایا کہ شوہر کے تشدد کے بعد گھر سے بھاگ کر پولیس تھانے پہنچی اور مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کیا اور پیسے طلب کیے۔
خاتون نے مزید بتایا کہ بعد ازاں پولیس نے معمولی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جس کے فائدہ ملزم کو پہنچے گا۔عمران خان صاحب کیا یہ مدینہ  کی ریاست ہے

About admin

Check Also

آصف علی زرداری کی گرفتار,اور کل یوم سیاہ منانےکا اعلان

پیپلز پارٹی سندھ نے آصف زرداری کی گرفتاری پر کل یوم سیاہ منانے کا اعلان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *