Home / pakistan News / قومی کرکٹر فاسٹ باﺅلر محمد عامر کی والدہ انتقال کرگئیں

قومی کرکٹر فاسٹ باﺅلر محمد عامر کی والدہ انتقال کرگئیں

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر اور کراچی کنگز کے کھلاڑی محمد عامر کی والدہ رضائے الہٰی سے انتقال کرگئیں۔
ابوظہبی میں پی ایس ایل فور کے لیے شارجہ جانے والے محمد عامر نے کچھ دیر قبل اپنی والدہ کی تشویشناک حالت کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا اور مداحوں سے دعا کی اپیل بھی کی تھی۔
کراچی کنگز کی انتظامیہ نے محمد عامر کو فوری طور پر وطن واپس جانے کا مشورہ دیا تھا جس کے بعد وہ ابوظہبی سے پاکستان آنے والی پہلی فلائٹ کے منتظر تھے۔
محمد عامر نے کچھ دیر قبل افسوسناک خبر سنائی کہ اُن کی والدہ دنیائے فانی سے کوچ کرگئیں۔ فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ ’پیاری امی اب ہم میں نہیں رہیں‘۔
 26سالہ محمد عامر نے سوشل میڈیا  میری والدہ کی طبیعت ٹھیک نہیں اور وہ آئی سی یو میں ہے،ہمیں آپ کی دعاں کی 
ضرورت ہے“۔محمد عامر نے کراچی کنگز کے ابوظہبی میں ملتان سلطانز کے خلاف میچ نہیں کھیلا تھا اور فوری طور وطن واپس 
آگئے تھے تاہم اب سے کچھ دیر قبل محمد عامر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی والد ہ انتقال کی خبر دی ہے ۔

About admin

Check Also

آصف علی زرداری کی گرفتار,اور کل یوم سیاہ منانےکا اعلان

پیپلز پارٹی سندھ نے آصف زرداری کی گرفتاری پر کل یوم سیاہ منانے کا اعلان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *