Home / pakistan News / فیصل آباد: 7 سال کے بیٹے کے مبینہ فائر سے ماں جاں بحق

فیصل آباد: 7 سال کے بیٹے کے مبینہ فائر سے ماں جاں بحق

فیصل آباد میں مبینہ طور پر سات سالہ بیٹے سے پستول چلنے سے ماں جاں بحق ہوگئی ، مقتولہ کی بہن نے بہنوئی پر قتل کرنے کا الزام عائد کیا ، جس کے بعد شوہر کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
فیصل آباد کے علاقے لیاقت آباد کے رہائشی رضوان نے تھانہ جھنگ بازار سے پولیس کو اطلاع کی کہ اس کے سات سالہ بیٹے اذان نے گھر میں پڑے اس کے پستول کو کھلونا سمجھ کر اپنی ماں حنا پر گولی چلا دی ہے۔

سینے پر گولی لگنے سے شدید زخمی 26 سالہ حنا فاطمہ الائیڈ اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئی۔
پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیا جبکہ مقتولہ حنا کے شوہر رضوان کو حراست میں لے کر تفیش شروع کر دی ہے ۔
فیصل آباد کے علاقہ لیاقت ٹاون میں 7 سالہ اذان نے پستول کو کھلونا سمجھ کر مبینہ طور پر فائر کردیا۔ گولی لگنے سےبچے کی والدہ حنا موقع پر دم توڑ گی۔جاں بحق خاتون کے خاوند رضوان کا کہنا ہے کہ اس نے رات کو پستول سرہانے کے نیچے رکھا تھا۔ بیٹے سے گولی چلی جومیری بیوی کے سرمیں لگی۔گولی لگنے سے حنا موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے مرنے والی خاتون کے خاوند کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے الائیڈ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مقتولہ حنا فاطمہ کی بہن نوشین نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے بہنوئی رضوان نے حنا کو قتل کیا ہے، رضوان اس کی بہن حنا فاطمہ کو اکثر تشدد کا نشانہ بناتا تھا، ایک سال پہلے بھی رضوان نے حنا فاطمہ پر فائرنگ کی تھی ۔
نوشین کا کہنا تھا حنا اپنے اوپر شوہر کے تشدد کی تصاویر بھی مجھے بھیجتی تھی، میری بہن نے بچوں کی وجہ سے رضوان سے علیحدگی اختیار نہیں کی تھی۔
مقتولہ کی بہن نے وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے اپیل کی کہ ملزم کو سزا دلا کر ہمیں انصاف فراہم کریں۔

About admin

Check Also

آصف علی زرداری کی گرفتار,اور کل یوم سیاہ منانےکا اعلان

پیپلز پارٹی سندھ نے آصف زرداری کی گرفتاری پر کل یوم سیاہ منانے کا اعلان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *