Home / pakistan News / عوم نے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے کی گئی امن کوششوں کو سراہا ہے:فواد چوہدری

عوم نے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے کی گئی امن کوششوں کو سراہا ہے:فواد چوہدری

وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستانی پرامن ہیں تاہم اگر ان پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے۔
گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا نے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے کی گئی امن کوششوں کو سراہا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کی پالیسیوں کا مقصد پورے خطے میں تباہی اور عدم استحکام کی قیمت پر عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ صورتحال ختم ہو رہی ہے اور آئندہ دنوں میں صورتحال بہتر ہو جائے گی۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارتی دانشوروں اور مصنفین نے بھی گرفتار بھارتی پائلٹ کی رہائی اور مذاکرات کی پیشکش کے عمران خان کے جذبہ خیرسگالی کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی جماعتیں متحد ہیں اور انہوں نے بھارت کے خلاف ایک متفقہ موقف اپنایا ہے

About admin

Check Also

آصف علی زرداری کی گرفتار,اور کل یوم سیاہ منانےکا اعلان

پیپلز پارٹی سندھ نے آصف زرداری کی گرفتاری پر کل یوم سیاہ منانے کا اعلان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *