Home / pakistan News / دخترپاکستان کا خطاب،ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو دیا جائے، وزیراعظم سے مطالبہ

دخترپاکستان کا خطاب،ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو دیا جائے، وزیراعظم سے مطالبہ

لاہور
پنجاب اسمبلی میں امریکی جیل میں قید ڈاکٹرعافیہ صدیقی کودختر،پاکستان کا خطاب دینے کے مطالبے کی قرارداد جمع کرادی گئی اور کہا گیا ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے سفارتی سطح پربھرپور اقدامات کئے جائیں۔

قرارداد میں وزیراعظم سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ڈاکٹرعافیہ کودخترپاکستان کاخطاب دیاجائے اور ڈاکٹرعافیہ 
کی رہائی کیلئے سفارتی سطح پربھرپور اقدامات کئے جائیں۔

حکومت نے امریکی قید میں موجود عافیہ صدیقی کی رہائی اور پاکستان لانے کی کوششیں تیز کردی ہیں، طالبان مذاکرات کے حتمی مراحل میں عافیہ صدیقی کی رہائی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔
اس سے قبل خواتین کے عالمی دن کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے منسوب کرنے کی قرارداد جمع کرادی گئی تھی ، جس میں کہا گیا تھا 8 مارچ کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے صبرو استقلال اور عظمت کو سلام کرتے ہوئے انہی کے نام سے منسوب کیا جائے اور اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کی تمام بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی جائے کہ وہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی میں کردار ادا کرے۔
امریکا، کے دعوے کے مطابق عافیہ صدیقی کو افغان جنگ کے دوران افغانستان سے گرفتار کیا گیا تھا، عافیہ صدیقی پر امریکی 
فوجی کے قتل کا الزام عائد کیا گیا تھا تاہم عافیہ صدیقی نے ہمیشہ اس الزام کی تردید کی ہے۔
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو سنہ 2010 میں امریکی عدالت نے افغانستان میں امریکی فوجیوں پرحملہ کرنے کے الزام میں 86 سال 
قید کی سزاسنائی تھی، وہ ٹیکساس کی جیل میں قید ہیں۔

About admin

Check Also

آصف علی زرداری کی گرفتار,اور کل یوم سیاہ منانےکا اعلان

پیپلز پارٹی سندھ نے آصف زرداری کی گرفتاری پر کل یوم سیاہ منانے کا اعلان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *