Home / All Posts / بھارت کے پاس جنگ کے لیے صرف 10 دن کا اسلحہ ہے،امریکی اخبار نے بھارتی فوج کی قابلیت اور صلاحیت کا بھانڈا پھوڑ دیا

بھارت کے پاس جنگ کے لیے صرف 10 دن کا اسلحہ ہے،امریکی اخبار نے بھارتی فوج کی قابلیت اور صلاحیت کا بھانڈا پھوڑ دیا

امریکی اخبار نے بھارتی فوج کی قابلیت اور صلاحیت کا بھانڈا پھوڑتے ہوئے لکھا ہے کہ نصف صدی بعد ہونے والے فضائی معرکے میں پاکستان کا پلڑا بھاری رہا۔  
امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں بھارتی عسکری صلاحیت کی قلعی کھول کر رکھ دی اور کہا ہے کہ جنگ کی صورت میں بھارت کے پاس اپنے فوجیوں کو فراہم کرنے کے لیے صرف 10 دن کا اسلحہ ہے۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں پاک فضائیہ کے مقابلے میں بھارتی فضائیہ کی پسپائی کو شکست سے تعبیر کیا اور کہا کہ بھارتی فوج کی اہلیت تشویشناک حد تک متاثر ہے۔
اخبار سرکاری اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے لکھتا ہے کہ ‘اگر جنگ چھڑ جاتی ہے تو بھارت اپنے فوجیوں کو صرف 10 دن کا اسلحہ فراہم کرسکتا ہے’۔ 
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج کا 68 فیصد جنگی ساز و سامان اتنا قدیم ہے کہ اُسے باضابطہ طور پر ناقابل استعمال سمجھا جاتا ہے۔
دوسری جانب مودی حکومت کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہوئے، رات کے اندھیرے میں کیے گئے بھارتی فضائیہ کے حملے میں سیکڑوں دہشت گردوں کی ہلاکت کے دعوؤں کی سچائی محض چند درخت اور کھیتوں کی تباہی کے سوا کچھ نہ نکلا۔
امریکی اخبار نے مزید انکشاف کیا کہ مودی انتخابی جلسوں میں جذبات بھڑکانے کے لیے حقائق کو مسخ کررہے ہیں، حقیقت حال یہ ہے کہ بھارت کے پاس اپنی فوج کو دینےکے لیے صرف 10 دن کا اسلحہ موجود ہے۔ بھارتی وزیراعظم مودی اتحاد اتحاد کی گردان کر رہے ہیں لیکن بھارتی سیکیورٹی فورسز کا ’مورال ڈاؤن‘ ہے اور بھارتی بری، بحری اور فضائی فوج جنگ کی تیاری کے بجائے آپس کی اندرونی لڑائیوں میں مصروف ہیں۔ 
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت کی فضائی حدود میں دونوں فوجوں کے طیاروں کیDogfight (طیاروں کا فضا میں لڑنا) بھارت کی عسکری صلاحیت اور بھارتی فوج کی کارکردگی کا امتحان تھا، جس میں پاکستان نے کامیابی سے بھارتی فضائیہ کے سوویت دور کاMiG21 طیارہ مار گرایا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی فوج کو لاحق چیلنجز کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں، گزشتہ 5 دہائی میں دونوں ممالک کے درمیان یہ پہلی فضائی جھڑپ تھی جو بھارتی فورسز کا امتحان تھا اور بھارت کو ایک ایسی فوج کے مقابلے میں پسپائی کا سامنا کرنا پڑا جو سائز میں آدھی اور جس کا دفاعی بجٹ بھارت کے مقابلے ایک چوتھائی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارت کے 45 بلین ڈالر ملٹری بجٹ میں سے صرف 14 بلین ڈالر جدید ہارڈوئیر خریدنے پر خرچ کیے جاتے ہیں جب کہ باقی بجٹ تنخواہوں سمیت اخراجات پر خرچ کیا جاتا ہے۔ 
رپورٹ کے مطابق بھارتی پارلیمنٹری کمیٹی دفاع کے رکن گورو گوگوائی کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج جدید اسلحے کی فراہمی کے بغیر ہی اکیسویں صدی کے ملٹری آپریشنز کرنے پر مجبور ہے
  

About admin

Check Also

Azad Jammu and Kashmir Public Service Commission Muzaffarabad Jobs Advertisement 2/2019

Azad Jammu and Kashmir Public Service Commission Muzaffarabad Jobs Advertisement 2 2019

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *