Home / pakistan News / بھارت سے 3 جنگیں لڑچکے ہیں، ایک اور بھی لڑ سکتے ہیں، فواد چوہدری کا بیان

بھارت سے 3 جنگیں لڑچکے ہیں، ایک اور بھی لڑ سکتے ہیں، فواد چوہدری کا بیان

اسلام آباد

بھارت سے 3 جنگیں لڑچکے ایک اور بھی لڑ سکتے ہیں، فواد چوہدری

روسی میڈیا  فواد چوہدری نے کہا کہ بھارت نے پلوامہ واقعے پر کوئی شواہد نہیں دیئے، ہم نے بھارت کو تحقیقات کی پیشکش کی لیکن کوئی جواب نہیں ملا، بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی جنگ کا ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں جب کہ پاکستان جنگ نہیں چاہتا، بھارت نے جنگ مسلط کی تو بھرپور جواب دینا جانتے ہیں،پاک بھارت کےدرمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ مسئلہ کشمیرہے، اس مسئلے کو مذاکرات سے حل کیا چاہیے، وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کی، بھارت نے اس کا بھی جواب نہیں دیا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت پڑوسی ہیں، ہم نے خطےمیں امن کے لیے اقدامات کیے ہیں، ہمارا پہلا آپشن ہے کہ 70 سال میں ہم آپس میں 3 جنگیں لڑ چکے ہیں تو ایک اور جنگ لڑسکتےہیں، دوسرا آپشن ہے کہ ہم ایک دوسرے کو کمزور کرنے کے لیے کام کرتے رہیں جب کہ تیسرا راستہ یہ ہے کہ ہم مل کر بات کریں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پارٹنر بن جائیں، ہم بھارت کو تیسرے آپشن کی پیشکش کررہے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ بھارت دہشت گردی سے پاکستان کو کمزورکرنےکی کوشش کررہاہے، بھارت بلوچستان میں دہشت گردی کرارہا ہے.

About admin

Check Also

مریم نواز کی حکومت پر کڑی تنقید

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ ان کے دور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *