Home / pakistan News / بھارتی طیارے مار گرانے پر پاک فضائیہ کو خراج تحسین اور خراج عقیدت پیش

بھارتی طیارے مار گرانے پر پاک فضائیہ کو خراج تحسین اور خراج عقیدت پیش

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں بھارتی طیارے مار گرانے والے پاک فضائیہ کے پیشہ ور شاہینوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا، اجلاس میں پاکستانی پائلٹس کو قومی ہیروز قرار دے دیا گیا.
قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن رہنماؤں نے مشترکہ طور پر بھارتی طیارے مار گرانے والے پاکستانی جاں باز پائلٹس کو خراج تحسین پیش کیا۔

پاکستان تحریک انصاف
 کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل انجینئر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی طیارے مار گرانے پرپاک فضائیہ کو خراج تحسین اور خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،   پاک فضائیہ نے بھارت کو سبق سیکھا کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ بھارت کے دن گنے جاچکے اس کو معلوم ہونا چائیے کہ اب پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان ہے، مود ی کی اوچھی حرکت نے پاکستانی قوم کو متحد کردیا اور اب آئندہ مودی اور بھارتی فوج کو نکی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کبھی جرات پیدا نہیں ہوگی، پاکستان امن کی پالیسی پر گامزن ہے ، بھارت بھی ٹیبل پر بیٹھ کر مذاکرات کی پالیسی اپنائے۔
پاکستان کی امن کی کوشش کو ہندوستان نے کمزوری سمجھ کر سبق حاصل کر لیا۔ بھارت کا مکرو چہرہ عالمی برادری کے سامنے عیاں ہو چکا۔ مودی بڑھکیں مارنے کی بجائے ہوش کے ناخن لے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت ابھی بھی باز نہ آیا تو ایسا جواب دیا جائے گا کہ اس کے آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی۔ گرفتاریبھارتی پائلٹ کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آ کر افواج پاکستان نے مثال قائم کی ہے۔
پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاک فضائیہ نے ثابت کیا کہ وہ دنیا کی بہترین ایئر فورس ہے، بھارتی طیارے مار گرانے والے پائلٹس حسن صدیقی اور نعمان علی خان کو سلام پیش کرتا ہوں۔
وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا بھارتی طیارے گرانے والے پائلٹس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، بھارت کے طیارے حسن صدیقی اور نعمان علی خان نے مار گرائے، بھارتی جارحیت کا پاکستان نے فوری منہ توڑ جواب دیا، دونوں پائلٹس ہمارے قومی ہیروز ہیں۔
بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کے طیارے مگ 21 کو اسکواڈرن لیڈر حسن صدیقی نے مار گرایا، جب کہ دوسرا طیارہ ونگ کمانڈر نعمان علی خان نے گرایا۔
پاک فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈر حسن محمود صدیقی کو صدارتی تمغا حسن کارکردگی اور تمغا جرأت دینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی جا چکی ہے۔

About admin

Check Also

آصف علی زرداری کی گرفتار,اور کل یوم سیاہ منانےکا اعلان

پیپلز پارٹی سندھ نے آصف زرداری کی گرفتاری پر کل یوم سیاہ منانے کا اعلان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *