Home / pakistan News / بھارتی انتہا پسندوں کی شعیب ملک کو دھمکیاں دنیا شروع

بھارتی انتہا پسندوں کی شعیب ملک کو دھمکیاں دنیا شروع

کراچی: ورلڈ کپ میں پاکستان کو باہر نکالنے میں ناکامی کے بعد بھارتی انتہا پسندوں نے پاکستانی کرکٹرز  کو نشانے پر رکھ لیا۔ شعیب ملک

حکمران جماعت بی جے پی کے ریاست تلنگانہ سے رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے بھارتی چینل سے بات چیت میں کہا کہ شعیب ملک نے ‘‘ہمارا پاکستان زندہ باد’’ کا ٹویٹ کیا جس سے من کو تکلیف پہنچی۔ اس شخص کو تلنگانہ اور حیدر آباد میں نہیں آنے دیں گے۔
یہ کم از کم بھارت زندہ باد کا ٹویٹ تو کرہی سکتی ہے، اسے ہم تلنگانہ ریاست کا برانڈ ایمبیسڈر نہیں رہنے دیں گے۔ ہم نہیں چاہیں گے کہ ہمارے پیسے کسی پاکستانی بہو پر خرچ ہوں۔
راجہ سنگھ نے کہا کہ انہوں نے وزیر اعلیٰ تلنگانہسے مطالبہ کیا ہے کہ ثانیہ مرزا کو ریاست کی برانڈ ایمبیسڈر کے عہدے سے ہٹایا جائے، جب ثانیہ مرزا کے شوہر ‘‘ہمارا پاکستان زندہ باد’’ کا ٹویٹ کرسکتا ہے تو یہ تو ہمارے دیس کی بیٹی ہے۔

About admin

Check Also

مریم نواز کی حکومت پر کڑی تنقید

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ ان کے دور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *