Home / pakistan News / بلاول بھٹو آج لاہور کوٹ لکھپت جیل میں میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کریں گے

بلاول بھٹو آج لاہور کوٹ لکھپت جیل میں میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کریں گے

لاہور : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو آج کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سےملاقات کریں گے، ملاقات نوازشریف کےکمرے سے ملحقہ صحن میں کرائی جائےگی ، بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر نواز شریف سے ملنے جا رہا ہوں۔ 
بلاول بھٹو زرداری اپنے روایتی حریف نواز شریف سے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کریں گے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات دوپہر دو بجے متوقع ہے۔بلاول بھٹو کے ہمراہ پیپلزپارٹی کے دیگر اہم رہنما بھی کوٹ لکھپت جیل جائیں گے جن میں صدر پیپلز پارٹی پنجاب قمر زمان کائرہ، سینیٹر مصطفیٰ نواز، پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ اور جمیل سومرو شامل ہوں گے۔پیپلزپارٹی چیئرمین نے نواز شریف سے ملاقات کے لیے لاہور میں اپنا قیام مزید ایک دن بڑھا دیا تھا۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری مسلم لیگی قائد سے ہفتہ کو ملنا چاہتے تھے۔ تاہم انتظامیہ کی جانب سے انہیں پیر کو ملاقات کی اجازت دی گئی۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی چیئرمین ملاقات میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت بارے دریافت کرنا چاہتے ہیں جب کہ ملاقات کے دوران ملکی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ترجمان بلاول بھٹو چوہدری منظور کا کہنا ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بلاول بھٹو نواز شریف سے مل رہے ہیں، بلاول بھٹو نوازشریف کی مزاج پرسی کرنے جا رہے ہیں جو بری بات نہیں ، قیاس آرائیوں سےگریز کرناچاہیے، ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں۔
پنجاب حکومت کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے لیے کارڈیک موبائل یونٹ ایمبولینس کوٹ لکھپت پہنچا دی گئی ہے اور  کارڈیک ایمبولینس میں تمام ابتدائی ضروری سامان، ایک کارڈیک ڈاکٹر، فزیشن اور ٹیکنیشن بھی موجود ہیں۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایمبولینس میں نوازشریف کے لیے ڈاکٹرز 24 گھنٹے مختلف شفٹوں میں کام کر رہے ہیں۔ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں نوازشریف کو جناح یا پی آئی سی اسپتال پہنچایا جائے گا۔
دوسری طرف جیل حکام نے پنجاب حکومت کا خط نواز شریف کو پہنچا دیا ہے۔ خط میں نواز شریف کو ملک بھر میں کہیں سے بھی علاج کرانے کی آفر کی گئی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ میاں نواز شریف جس ڈاکٹر سے چاہیں اپنا علاج کرا سکتے ہیں۔

About admin

Check Also

آصف علی زرداری کی گرفتار,اور کل یوم سیاہ منانےکا اعلان

پیپلز پارٹی سندھ نے آصف زرداری کی گرفتاری پر کل یوم سیاہ منانے کا اعلان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *